انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 62

۶۲ لارڈ اِرون کا جواب جناب محترم! آپ نے نہایت مہربانی سے مجھے جو کتاب بھجوائی ہے اور جو یور ہولی نس کے نمائندہ وفد نے کل مجھے دی- اس کے نیز اس خوبصورت کاسکٹ کیلئے جس میں کتاب رکھی ہوئی تھی‘ میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں- یہ ان تمام کاسکٹوں سے جو میں نے آج تک دیکھے ہیں بے نظیر ہے- اور جماعت احمدیہ کے ممبروں کے ساتھ مختلف مواقع پر میری جو ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں یہ کاسکٹ ان کیلئے ایک خوشگوار یاد گار کا کام دے گا- یہ امر میرے لئے بے حد دلچسپی کا باعث ہے کہ آپ کے قریباً دس ہزار پیروؤں نے اس خوبصورت تحفہ کی تیاری میں حصہ لیا ہے- اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں- آپ یقین رکھیں کہ ہندوستان سے جانے کے بعد آپ کی جماعت سے میری دلچسپی اور ¶ہمدردی کا سلسلہ منقطع نہ ہوگا بلکہ بدستور جاری رہے گا- اور میری ہمیشہ یہ آرزو رہے گی کہ مسرت و خوشحالی پوری طرح آپ نیز آپ کے متبعین کے شامل حال رہے- ۱؎متی: باب ۴۴ آیت ۲۷ (مفہوماً) ۲؎ تذکرہ: ایڈیشن ۴ صفحہ ۴۱۰ رؤیا کا ذکر ہے ۳؎ مکاشفہ: باب ۳ آیت ۳ نیز لوقا: باب ۱۲ آیت۱۹‘۴۰ (مفہوماً) ۴؎ متی: باب ۲۱ ۵؎ متی: باب ۲۴ آیت ۲۹ (مفہوماً) ۶؎ متی: باب ۲۴ آیت ۷‘۸ (مفہوماً) ۷؎متی : باب۲۵ آیت ۱ تا ۱۱ (مفہوماً) ۸؎ مرقس: باب ۱۳ آیت ۲۷ (مفہوماً)