انوارالعلوم (جلد 11) — Page 54
۵۴ افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۲۹ء بھی انہوں نے اٹھایا ہے- شاید اسی طرح خدا تعالیٰ ان کی سوئی ہوئی حالت کو بدل دے- پھر ان کے لئے بھی دعا کی جائے کہ انہیں بھی اخلاص سے حصہ نصیب ہو- پھر خواہ کسی میں چندہ کے لحاظ سے کمزوری ہو، خواہ تبلیغ کے لحاظ سے، خواہ انتظامی لحاظ سے، پھر خواہ مرکزی لوگ ہوں، خواہ بیرونی سب کے لئے دعا کی جائے- کیونکہ ہر ایک خدا کے فضل کا محتاج ہے- اور اس کے فضل کے سوا ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے- (الفضل۳- جنوری ۱۹۳۰ء) ۱؎ابن ماجہ کتاب المناسک باب فضل دعاء الحاج