انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 586 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 586

۵۸۶ فضائل القرآن(نمبر ۳) کے لئے ، مساکین کے لئے اور جو ان صدقات کو جمع کرنے والے ہوں ان کے لئے ہیں۔اسی طرح جو اسلام نہیں لائے ان کے لئے یعنی ان کے کھانے پینے کے لئے، ان کی رہائش کے لئے ان کی تعلیم و تربیت کے لیے۔پھر قیدیوں کے چھڑانے کے لئے۔قرض داروں کے لئے جو جہاد کے لئے جائیں ان کے لئے اور مسافروں کے لئے ہیں۔یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور اﷲ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔اسی طرح فرمایا۔لَا یَنْھٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوْکُمْ مِنْ دِیَارِکُمْ اَنْ تَبَرُّوْ ھُمْ وَتُقْسِطُوْٓا اِلَیْھِمْ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ۔۴۰؂ یعنی اﷲ تمہیں روکتا نہیں کہ تم صدقہ دو ان کو جو تم سے لڑتے نہیں۔جنہوں نے تمہیں تمہارے گھروں اور وطنوں سے نہیں نکالا۔تم ان سے نیکی اور انصاف کرو۔اﷲ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتاہے۔اسی طرح فرماتا ہے۔فِیْ اَمْوَالِھِمْ حَقٌّ لِلسِّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ مسلمانوں کے مالوں میں حق ہے سوالی کا بھی یعنی جو بول سکتا ہے اور محروم کا بھی یعنی حیوانوں کا جو بول نہیں سکتے۔پھر فرماتا ہے۔وَلَایَأْتَلِ اُوْلُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِاَنْ یُؤْتُوْا اُوْلِی الْقُرْبٰی وَالْمَسٰکِیْنَ وَالْمُھٰجِرِیْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَلْیَعْفُوْا وَلْیَصْفَحُوْا اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُورٌ رَّحِیْمٌ۔۴۱؂یعنی اے مومنو! کوئی تم میں سے یہ قسم نہ کھائے کہ میں قریبیوں کو اور مساکین کو اور مہاجرین فی سبیل اﷲ کو صدقہ نہ دوں گا چاہیے کہ تم درگذر سے کام لو۔کیا تم نہیں چاہتے کہ خدا تمہارے متعلق درگذر سے کام لے۔پس کسی سے ناراض ہو کر اس صدقہ سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ان آیا ت سے معلوم ہوا کہ اول اسلام نے صدقہ مستحقین کو دینے کاارشاد فرمایا ہے۔کسی خاص قوم سے مخصوص نہیں کیا۔نہ اس میں کوئی زائد ثواب رکھا ہے۔دوم اپنے بیگانے میں فرق نہیں کیا۔اپنوں کے لئے بھی جائز رکھا ہے اور دوسروں کے لئے بھی۔اس طرح ایسے لوگوں کے خیالات کی تردید کی ہے جو (الف) اپنوں کی خود بھی مدد نہیں کرتے اور صدقہ بھی نہیں دیتے کہ اپنوں کو کس طرح دیں۔(ب) جو غریب اپنوں کو مدد اور صدقہ ایک ہی وقت میں نہیں دے سکتے انہیں نیکی سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ اپنوں کی مدد کو