انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 431 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 431

۴۳۱ روک ڈالنے کی میرے نزدیک کوئی ضرورت نہیں- دوسرے ممالک کا تجربہ بتاتا ہے کہ اس قسم کے مقدمات بہت کم ہوتے ہیں- گو اوپر کے مضمون کا بیشتر حصہ سنٹرل (CENTRAL) معاملات سے تعلق رکھتا تھا- لیکن اس خیال سے کہ عدالتوں پر ایک ہی جگہ بحث ہو جائے، میں نے دونوں حصوں کو اکٹھا ہی بیان کر دیا ہے اور اب آئندہ اس پر کچھ لکھنے کی ضرورت نہ ہو گی-