انوارالعلوم (جلد 11) — Page 183
۱۸۳ ہندوستان کو آزادی دینے پر آمادہ ہوگا اسی وقت سے مسلمان آزاد ہوں گے اور ان کا حق ہو گا کہ وہ یہ مطالبہ کریں کہ یا تو ان کے حقوق کی نگرانی کی جائے یا وہ اپنی آزاد ہستی کے برقرار رکھنے کے لئے مجبور ہوں گے کہ ہر ایک ایسے نئے نظام سے وابستہ ہونے سے انکار کر دیں جو ان کی آزادی کو کچل دینے والا ہو اور اپنے لئے خود کوئی ایسا نظام قائم کریں جس کے ماتحت وہ اپنی آزادی اور حریت قائم رکھ سکیں- مسلمان ایک خدا کا ماننے والا ہے وہ کبھی بھی اچھوتاقوام کا بہروپ بھرنے کے لئے طیار نہیں ہو گا- خواہ اس مصیبت سے بچنے کے لئے اس کو کتنی ہی قربانی کیوں نہ کرنی پڑے- (الفضل۱۱- مئی ۱۹۳۰ء)