انوارالعلوم (جلد 11) — Page 163
۱۶۳ ھوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْأُمِّیِّیْنَ رَسُوْلًا مِّنْھمْ یَتْلُوْ عَلَیْھمْ آیَاتِہٖ وَیُزَکِّیْھمْ وَیُعَلِّمُھمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ وَإِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلَالٍ مُّبِیْنٍ۔وَآخَرِیْنَ مِنْھمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھمْ وَھوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔یعنی وہی خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو ان کو خدا کے احکام سناتا اور ان کو پاک کرتا اور ان کو کتا ب اور حکمت سکھاتا ہے گوہ وہ اس سے پہلے بڑی بھاری گمراہی میں مبتلاء تھے۔اسی طرح ان لوگوں کے سوا اﷲ تعالیٰ ایک دوسری قوم میں بھی اس رسول کو بھیجے گا جو ابھی تک ا ن سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔یہ آیت بتاتی ہے کہ جو کچھ اس رسول کے زمانہ میں ہوا وہی ا س زمانہ میں بھی ہو گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا بند نہ ہو گا۔فائدہ کی شدت کے لحاظ سے قرآن کریم کی فضیلت (۴)فضیلت کی ایک اور وجہ فائدہ کی شدت کے لحاظ سے ہو تی ہے۔یعنی گو فائدہ تو اور چیزوں میں بھی ہو تا ہے مگر جس چیز کا فائدہ اپنی شدت میں بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے اسے دوسروں پر فضیلت دی جاتی ہے۔قرآن کریم کے متعلق جب ہم یہ بات دیکھتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کو اس بارے میں فضیلت حاصل ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اِھدِنَــــا الصِّرَاطَ المُسْتَقِیْمَ۔صِرَاطَ الَّذِیْنَ أَنعَمْتَ عَلَیْھمْ۔۶۹یعنی اے مسلمانو!تم ہمیشہ اﷲ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے رہو کہ اے اﷲ ! ہمیں سیدھا رستہ دکھا اور اس رستہ پر چلا جس پر چل کر پہلے لوگوں نے تیرے انعامات حاصل کئے۔گویا جس قدر انعامات تو نے پہلے لوگوں پر کئے ہیں وہ سب کے سب ہم پر بھی کر۔اور پہلے لوگوں کے انعامات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ أُوْلَئِکَ ھمُ الصِّدِّیْقُوْنَ وَالشُّھدَآءُ عِنْدَ رَبِّھمْ ۷۰یعنی وہ لوگ جو اﷲ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔اس آیت میں بتایا کہ تمام امتوں میں شہداء اور صدیقوں کا دروازہ کھلا تھا۔مگر جہاں رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ذکرکیا وہاں فرمایا وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَأُوْلٓـئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْھمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھدَآءِ وَالصَّالِحِیْنَ وَحَسُنَ أُولٓـئِکَ رَفِیْقًا۷۱یعنی وہ لوگ جو اﷲ اور اس رسول کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگو ں میں شامل ہو نگے جن پر خدا تعالیٰ کے انعامات نازل ہوئے یعنی نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین میں۔گویا پہلے نبیوں کی اطاعت سے تو