انوارالعلوم (جلد 11) — Page 159
۱۵۹ چنانچہ وہ اس دنیا سے آواز دیتا ہے کہ مَنْ کَانَ فِیْ ھذِہٖ أَعْمٰی فَھوَ فِی الْآخِرَۃِ أَعْمٰی وَأَضَلُّ سَبِیْلًا ۶۲یعنی یہ یاد رکھو کہ نماز ، روزہ، حج اور زکوٰۃ وغیرہ کی غرض یہ ہے کہ انسان خدا کو پا لے کیونکہ مذہب کا مدعا یہ ہے کہ انسان خدا کو دیکھ لے۔اور اگر اس دنیا میں خدا کسی کو نظر نہیں آتا تو اگلی دنیا میں بھی نظر نہیں آئے گا۔خدا کو دیکھنے کی اس دنیا میں بھی ضرورت ہے۔اگر ایک انسان سب عبادات بجا لاتا ہے لیکن اﷲ تعالیٰ اسے نظر نہیں آتا تو صاف معلوم ہوا کہ عبادت کا جو اصل مقصد ہے وہ پورا نہیں ہوا۔اور جو شخص اس دنیا میں خدا کو دیکھنے سے اندھا رہا وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہو گا اور اسے وہاں بھی خدا نظر نہیں آئے گا۔أَضَلُّ سَبِیْلًاکہ معنی یہ ہیں کہ اگلے جہان میں اس کی نا بینائی اور بھی بھیانک ہوگی کیونکہ وہاں توبہ کا کوئی موقع نہ ہوگا۔آخرت سے آواز پھر وہ آخرت سے آواز دیتا ہے کہ یَوْمَ تَرَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ یَسْعٰی نُورُھمْ بَیْنَ أَیْدِیْھمْ وَبِأَیْمَانِھمْ بُشْرٰلکُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِن تَحْتِھا الْأَنْھارُ خٰلِدِیْنَ فِیْھا ذٰلِکَ ھوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنَافِقُوْنَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِیْنَ آمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِکُمْ قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَ کُمْ فَالْتَمِسُوْا نُورًا فَضُرِبَ بَیْنَھمْ بِسُوْرٍ لَّہُ بَابٌ بَاطِنُہ‘ فِیْہِ الرَّحْمَۃُ وَظَاھرُہ‘ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذَابُ ۶۳یعنی اس روز تو مومن مردوں اورمومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے سامنے بھی اور ان کے دائیں طرف بھی بھاگتا جائے گا۔اس میں بتایا کہ اگلے جہان کی ترقیات بہت جلدی جلدی ہونگی نور تیز تبھی ہو گا جب کہ ساتھ چلنے والے بھی تیز ہونگے۔وہ نور بَیْنَ أَیْدِیْھمْ وَبِأَیْمَانِھمْ رہے گایعنی ان کے دائیں بائیں بھی نور ہو گا اور آگے بھی۔گویا اس میں ترقیات کی رفتار کی تیزی اور اس تیزی میں مومنوں کے ہم قدم رہنے کی طرف اشارہ ہے۔بُشْرٰلکُمُ الْیَوْمَ خدا تعالیٰ کے فرشتے انہیں کہیں گے کہ آج تمہارے لئے بشارت ہے۔جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِن تَحْتِھا الْأَنْھارُ خٰلِدِیْنَ فِیْھا ان جنات اور قسم قسم کے باغوں کی جن میں نہریں بہہ رہی ہیں۔یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنَافِقُوْنَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِیْنَ آمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِکُمْ قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَ کُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ تم تو دوڑے جارہے ہو ذرا ہمارا بھی انتظار کرو۔ہم بھی تم سے نور لے لیں۔