انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 67

انوار العلوم جلدا ५८ مستورات سے خطاب ر از طشت از بام ہو گیا۔ " " محمود کی سازش ظاہر ہو گئی۔ لیکن نیچے میری نسبت خبر درج تھی کہ میں رات کو لوگوں کو جگاتا پھرتا تھا کہ اٹھو اور نمازیں پڑھو اور دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ جماعت کو فتنہ سے بچائے۔ اس پر کئی دوستوں کے میرے پاس خط آئے کہ کیا یہ صحیح بات ہے۔ میں نے لکھا کہ گھبراتے کیوں ہو ۔ کیا دعا کرنا گناہ ہے ؟ میں نے یہ تو نہیں کہا کہ چوری کرو ، ڈاکے ڈالو تو اخباروں کی ہیڈنگ سے ڈرنا نہیں چاہئے۔ خصوصیات سلسلہ کے لحاظ سے یہاں کے الفضل و مصباح کا مطالعہ ضروری ہے اخباروں میں سے دوا دو اخبار الفضل و مصباح کا مطالعہ ضروری ہے۔ اس سے نظام سلسلہ کا علم ہو گا۔ بعض لوگ اس وجہ سے ان اخباروں کو نہیں پڑھتے کہ ان کے نزدیک ان میں بڑے مشکل اور اونچے مضامین ہوتے ہیں ان کے سمجھنے کی قابلیت ان کے خیال میں ان میں نہیں ہوتی۔ اور بعض کے نزدیک ان میں ایسے چھوٹے اور معمولی مضامین ہوتے ہیں وہ اسے پڑھنا فضول خیال کرتے ہیں۔ یہ دونوں خیالات غلط ہیں۔ حضرت امام ابو حنیفہ کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو کبھی کوئی لائق استاد بھی ملا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایک بچے سے زیادہ کوئی نہیں ملا۔ اس نے مجھے ایسی نصیحت کی کہ جس کے خیال سے میں اب بھی کانپ جاتا ہوں۔ اس بچے کو بارش اور کیچڑ میں دوڑتے ہوئے دیکھ کر میں نے اسے کہا۔ میاں کہیں پھسل نہ جانا۔ اس نے جواب دیا امام صاحب! میرے پھیلنے کی فکر نہ کریں اگر میں پھیلا تو اس سے صرف میرے کپڑے ہی آلودہ ہوں گے مگر دیکھیں کہ کہیں آپ نہ آپ نہ پھیل جا جائیں آپ کے آپ کے پھسلنے سے ساری امت پھسل جائے گی۔ پس تکبرمت کرو اور اپنے علم کی بڑائی میں رسائل اور اخبار کو معمولی نہ سمجھو۔ قوم میں وحدت پیدا کرنے کے لئے ایک خیال بنانے کے لئے ایک قسم کے رسائل کا پڑھنا ضروری ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ مصباح میں کوئی علمی مضمون نہیں مصباح کو مفید بنانے کی تجویز ہوتا۔ میں اسے دیکھتا ہوں تو بہت مفید پاتا ہوں۔ ہاں مضمونوں کی ایک ترتیب چاہئے۔ سو یہ نقص اخباروں میں عام ہوتا ہے اس میں ترتیب نہیں ہوتی۔ اگر کہیں خدا تعالیٰ کے رزاق ہونے کا بیان ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی کشیدہ کا ذکر آ جاتا ہے اور اس قسم کے مضامین سے ذہنی تربیت نہیں ہو سکتی اس لئے ہمارے اخباروں میں مضامین کی ایک ترتیب ہونی چاہئے۔ اگر تم وعدہ کرو کہ اس کا باقاعدہ مطالعہ کرو گی تو اس