انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 39

انوار العلوم جلد 11 ۳۹ مدی قادیان زندگی کی مشق کرنی ہوگی ، راتوں کو جاگنا ہو گا پہرے دینے ہونگے ۔ ان سب باتوں کو ملحوظ رکھ کر بتائیں کہ کیا آپ اس بوجھ کو ا کو اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور اس کام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ (حضور کے اس سوال پر تمام حاضرین نے بلا استثناء کھڑے ہو کر اس کام کو سرانجام دینے پر آمادگی کا اقرار کیا۔ پھر حضور نے دریافت فرمایا۔) جو لوگ اس معاملہ کو طول دینا مناسب نہ سمجھتے ہوں اور اسے یہیں ختم کر دینا چاہتے ہوں وہ کھڑے ہو جائیں۔ (جس پر ایک آدمی بھی کھڑا نہ ہوا۔) اس کے بعد حضور نے فرمایا۔) ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ اس علاقہ کے مسلمانوں کی تنظیم کریں ، لوگوں کو قانون سے واقف کریں ، اس علاقہ میں مسلمانوں پر بہت ظلم ہو پر بہت ظلم ہو رہا ہے۔ اس ضلع میں کثرت مسلمانوں کی ہے۔ ذیلداریاں اور آنریری مجسٹریٹیاں مسلمانوں کے مقابلہ میں ہندوؤں کے پاس بہت زیادہ ہیں۔ مسلمان قانون سے ناواقف ہیں ہمارا کام ہے کہ انہیں واقف کریں۔ انہیں بتائیں بلکہ اشتہار دیں کہ گائے کھائیں۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے صرف یہ شرط ہے کہ پردہ کے اندر اسے ذبح کیا جائے۔ گائے کے ذبح کرنے کی کہیں بھی ممانعت نہیں سوائے اس جگہ کے جہاں دفعہ ۴۳ ہو۔ صرف اتنی احتیاط چاہئے کہ نمائش نہ ہو ۔ اس وقت یہاں دفعہ ۴۳ ہے۔ لیکن اگر کمشنر نے فیصلہ خلاف سنا دیا تو اسی دن یہ منسوخ ہو جائے گی۔ پس ہمیں آج سے ہی سکیمیں بنانی چاہئیں کہ پھر ہمیں کیا کرنا ہو گا۔ له حکومت خود اختیاری (الفضل ۱۵ اکتوبر ۱۹۲۹ء) بخاری کتاب المظالم باب مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ مِنَ " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ " کے الفاظ ہیں۔