انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page vi

اس وقت اس سے بڑھ کر بہادر اور جری بھی کوئی نہیں ہوتا۔ اس وقت اسے بہادری اور شجاعت دکھانے سے نہ دنیا کی حکومتیں روک سکتی ہیں نہ گورنمنٹیں اس کا کچھ کر سکتی ہیں۔ حضرت مصلح موعود کی زندگی کا ایک اہم ترین پہلو آپ کی حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے انوار العلوم کی قریباً ہر جلد میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے معمور پُر لطف اور پر لذت تحریرات ملتی ہیں۔ اس جلد میں بھی ایسی تین قیمتی تحریریں شامل اشاعت ہیں ۔ پہلی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ملہم کی حیثیت میں اس میں حضور نے بیان فرمایا ”ملہم ہونے کی حیثیت میں بھی آپ پ سب انبیاء سے افضل ہیں کیونکہ آپ کا الہام محفوظ ہے اور تا قیامت محفوظ رہے گا۔ دوسری تحریر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دشمن کی نظر میں اس رولیم میور کے اس اعتراف کو واضح کیا گیا ہے ” دنیا نے محمد کو پیدا نہیں کیا۔ محمد نے ایک نئی ا پیدا کی تیسری تحریر عرفان الہی اور محبت با یر عرفان الٰہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے ، اس میں حضرت مصلح موعود نے واضح فرمایا کہ کامل عرفان اسی کو حاصل ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور پیروی کرے گا۔ میں دنیا اسروه اس مجموعہ میں جلسہ سالانہ کی تقاریر کے سلسلہ میں ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء کی تقریر شامل ہے جو فضائل القرآن کے سلسلہ مضامین کی دوسری تقریر ہے۔ اس میں حضور نے قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کے عقلی اور نقلی شواہد بیان فرمائے ہیں اور قرآن کریم کی فضیلت کی چھبیس وجوہات بیان کی ہیں لیکن وقت کے لحاظ سے صرف چھ فضائل تفصیل سے بیان فرمائے ہیں۔ جلسه سالانہ ۱۹۳۰ء کی تقریر فضائل القرآن کے سلسلہ مضامین کی تیسری تقریر ہے۔ اس میں حضور نے صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم بیان فرمائی ہے۔ پیشگوئی مصلح موعود کا ایک اہم نقطہ یہ بھی تھا کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“ اس لئے ضروری تھا کہ دنیاوی علوم کے بارہ میں مصلح موعود کی ذہانت و فطانت کی چمکار سے دنیا دار نظریں خیرہ ہوتی رہیں ۔ چنانچہ اس جلد میں ہندوستان کی سیاسی صورت حال پر تین اہم تحریر میں شامل ہیں جن میں اہل وطن کی بہترین سیاسی رہنمائی کی گئی ہے۔ پہلی تحریر نہر وکمیٹی کی