انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 553 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 553

۵۵۳ فضائل القرآن(نمبر ۳) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ فضائل القرآن (نمبر۳) ہر خوبی اور ہر وصف میں یکتا کتاب صدقہ و خیرات اور مرد اور عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم (فرمودہ۲۸؍ دسمبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ عبس کی حسب ذیل آیا ت کی تلاوت فرمائی۔عَبَسَ وَتَوَلّٰی۔أَنْ جَآءَ ہُ الْأَعْمٰی۔وَمَا یُدْرِیْکَ لَعَلَّہُ یَزَّکّٰی۔أَوْ یَذَّکَّرُ فَتَنْفَعَہُ الذِّکْرٰی۔أَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰی۔فَأَنْتَ لَہُ تَصَدّٰی۔وَمَا عَلَیْکَ أَلَّا یَزَّکّٰی۔وَأَمَّا مَنْ جَآءَ کَ یَسْعٰی۔وَہُوَ یَخْشٰی۔فَأَنْتَ عَنْہُ تَلَہّٰی۔کَلَّا إِنَّہَا تَذْکِرَۃٌ۔فَمَنْ شَآءَ ذَکَرَہُ۔فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ۔مَّرْفُوعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍ۔بِأَیْدِیْ سَفَرَۃٍ۔کِرَامٍ بَرَرَۃٍ۔۱؂ اس کے بعد فرمایا :۔مجھے کھانسی تو پہلے ہی سے تھی لیکن اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جلسہ کے پچھلے دو دن کام کی توفیق عطا فرما دی۔اس وقت بھی آواز اونچی نہیں نکلتی لیکن امید ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جب حلق میں گرمی پیدا ہو گئی تو آواز بلند ہو جائے گی اور سب احباب تک پہنچنی شروع