انوارالعلوم (جلد 11) — Page 534
۵۳۴ بعض اہم اور ضروری امور چاہئے- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر شرمناک حملہ پچھلے دنوں ایک شرمناک حملہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات پر کیا گیا اور میں سمجھتا ہوں اس کا باعث وہی چند نادان منافق ہیں جو فتنہ پردازی میں حصہ لے رہے ہیں اور جس طرح جماعت کے مخلصین کا اخلاص ظاہر ہوا اسی طرح بعض منافقین کی منافقت ظاہر ہو گئی- اور تو اور اس قسم کے بھی سنگ دل معلوم ہوئے کہ قاضی محمد علی صاحب کا پیغام آیا ایک شخص مجھے کہتا رہا تم کیوں یہ نہیں کہہ دیتے کہ سازش کر کے مجھ سے قتل کرایا گیا ہے- ایسے ہی کچھ لوگ تھے جو مستریوں کے فتنہ کا ذکر کر کے کہتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کیوں ایسے الزام نہ لگائے جاتے تھے- اب کوئی بات ہوگی تبھی الزام لگاتے ہیں- میں سمجھتا ہوں یہ رسالہ جس کا نام تائید اسلام رکھا گیا ہے لیکن دراصل بدترین کفری رسالہ ہے ایسے ہی لوگ اس کی اشاعت کا موجب ہوئے ہیں- اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃوالسلام کی ذات پر ایسے گندے اتہام لگائے گئے ہیں جیسے مستری مجھ پر لگاتے تھے- میں وہ الفاظ نہیں پڑھ سکتا میں نے گھر پر ان کے پڑھنے کی کوشش کی- مگر نہ پڑھ سکا- چند سطور پڑھ کر چھوڑ دینے پر مجبور ہوا- بہرحال وہ ویسے ہی اعتراضات ہیں جیسے مجھ پر کئے گئے اور میں سمجھتا ہوں ہر گناہ کے نتیجہ میں گند نکلتا ہے- حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی دشمن اس قسم کے اعتراضات کیا کرتے تھے- مگر مومن کا کام یہ ہے کہ ایسی باتوں کو پرے پھینک دے اس لئے ہم نے ان کو پھینک دیا- مگر بعد میں آنے والے چند نادانوں نے کہا ان کو کیوں پھینکا گیا- ہم نے ایسی باتوں کو اس لئے پرے پھینک دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے- لا نبقی لک من المخزیات ذکرا۱؎ پس ہمارا کام یہ نہیں کہ ہم لعنتوں کو جمع کرتے رہیں- یہ لعنتیوں کا کام ہے- ہمارا کام یہ ہے کہ ہم رحمتوں کو چُنیں- خدا تعالیٰ کی گرفت جہاں ہماری غیرت یہ نہیں چاہتی کہ ہم ایسی باتوں پر طوالت سے بحث کریں وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ پوری طرح ایسی باتوں کے خلاف نفرت اور حقارت کا اظہار کر دیں- اس قسم کے اعتراضات کرنے والوں سے کہہ