انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 500

۵۰۰ رہے ہیں’‘- برطانیہ کا مشہور ترین اخبار ٹائمز آف لندن (TIME OF LONDON)مورخہ ۲۰نومبر ۱۹۳۰ء کے نمبر میں فیڈرل آئیڈیل (FEDERAL IDEAL) کے عنوان کے ماتحت ایک نوٹ کے دوران لکھتا ہے کہ-: ‘’ہندوستان کے مسئلہ کے متعلق ایک اور ممتاز تصنیف مرزا (بشیرالدین محمود( خلیفہ المسیح امام جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع ہوئی ہے’‘- ایل- ایم ایمرسی- مشہور ممبر کنزرویٹو پارٹی ‘’میں نے اس کتاب کو بڑی دلچسپی سے پڑھا ہے اور میں اس روح کو جس کے ساتھ یہ کتاب لکھی گئی ہے- اور نیز اس محققانہ قابلیت کو جس کے ساتھ ان سیاسی مسائل کو حل کیا گیا ہے- نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں’‘- ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب آف علی گڑھ تحریر فرماتے ہیں- ‘’میں نے جناب کی کتاب نہایت دلچسپی سے پڑھی- میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کی یورپ میں بہت اشاعت فرمائیں- ہر ایک ممبر پارلیمنٹ کو ایک ایک نقل ضرور بھیج دی جائے اور انگلستان کے ہر مدیر اخبار کو بھی ایک ایک نسخہ ارسال فرمایا جائے- اس کتاب کی ہندوستان کی نسبت انگلستان میں زیادہ اشاعت کی ضرورت ہے- جناب نے اسلام کی ایک اہم خدمت سر انجام دی ہے’‘- سیٹھ حاجی عبداللہ ہارون صاحب ایم- ایل- اے- کراچی ‘’میری رائے میں سیاسیات کے باب میں جس قدر کتابیں ہندوستان میں لکھی گئی ہیں ان میں کتاب ‘’ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل’‘ بہترین تصانیف میں سے ہے’‘- علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال لاہور تحریر فرماتے ہیں- ‘’تبصرہ کے چند مقامات کا میں نے مطالعہ کیا ہے- نہایت عمدہ اور جامع ہے’‘- اخبار انقلاب لاہور اپنی اشاعت مورخہ ۱۲ نومبر ۱۹۳۰ء میں رقطراز ہے-: ‘’جناب مرزا صاحب نے اس تبصرہ کے ذریعہ سے مسلمانوں کی بہت بڑی خدمت انجام دی ہے- یہ بڑی بڑی اسلامی جماعتوں کا کام تھا جو مرزا صاحب نے انجام دیا’‘- اخبار سیاست اپنی اشاعت مورخہ ۲ دسمبر ۱۹۳۰ء میں رقمطراز ہے-: