انوارالعلوم (جلد 11) — Page 452
۴۵۲ آزادی، تبدیلی مذہب کا اختیار، تبلیغ کی آزادی، زبان کی آزادی، قومی ترقی، مذہبی ترقی یا قومی نظام کی مجالس کی آزادی یا مثلاً تاج برطانیہ سے تعلق کا سوال ہے اس کے متعلق کسی اندرونی فیصلے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے- ہاں موخر الذکر سوال اگر کسی وقت برطانیہ کے سمجھوتہ سے طے ہو تو ہو سکتا ہے- (۴) جن امور کی تبدیلی کے لئے کوئی خاص قواعد قانون اساسی میں بیان ہو چکے ہوں یا حدبندیاں مقرر ہوں انہیں عام قواعد پر مقدم رکھا جائے گا- (۵) سندھ، صوبہ سرحدی اور بلوچستان کی آزادی سے پہلے قانون اساسی کی تبدیلی کے متعلق کوئی قانون پاس نہیں کیا جائے گا- میں سمجھتا ہوں اگر ان قواعد کو منظور کر لیا جائے تو قانون اساسی میں تبدیلی زیادہ مشکل بھی نہ ہوگی اور ایسی آسان بھی نہ ہوگی کہ اقلیتوں یا صوبہ جات کے حقوق کو نقصان پہنچ جائے-