انوارالعلوم (جلد 11) — Page 14
انوار العلوم جلد )) ۱۴ مسئلہ ذبیحہ گائے ہمسائیوں کے احساسات کا جائز احترام کرنے کو تیار ہیں اس امر کو ترجیح دی جائے گی کہ جن جن مسلمانوں کو جائز طور پر مذبح کی ضرورت ہے ایسی شرائط کے ساتھ ان کو اجازت دی جائے کہ ان کے ہمسائیوں کو ناواجب تکلیف نہ ہو اور ایسے حالات سے ملک کو بچایا جائے جو اس کے امن کو برباد کرنے والے اور اس کی آزادی کو نقصان پہنچانے والے ہوں۔ اس جابرانہ رویہ کو دیکھتے ہوئے جو قادیان کے مریج کے انہدام میں تیار کیا گیا ہے اور جو مسلمانوں کو کھلا چیلنج ہے اور اس رویہ کو دیکھتے ہوئے جو بعض ہندو اخبارات نے اس موقع پر اختیار کیا ہے میرے جذبات جس قدر متاثر ہیں میں نے اس کا اظہار اس مضمون میں نہیں ہونے دیا تاکہ میری اصل غرض فوت نہ ہو جائے ۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ باوجود اس کے آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کریں گے کہ ایک زندہ قوم اپنی آئندہ نسل کو روحانی اور اخلاقی موت میں پڑنے کے خطرہ میں دیکھ کر انتہائی جدوجہد کا م کرنے کے بغیر خاموش نہیں ہوگی۔ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان حال سرینگر کشمیر ۹۔ ستمبر ۱۹۲۹ء (الفضل ۲۰۔ ستمبر ۱۹۲۹ء) XXX