انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxi of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page xxxi

انوار العلوم جلد !! ” یہ صدقات کے متعلق اسلام کی بیان کردہ وہ چودہ باتیں ہیں کہ خواہ باقی مذاہب کی ساری الہامی کتابیں اکٹھی کر لو تمام فلسفیوں کی کتابیں بھی دیکھ لو ان کی بحث ان میں نہ ہوگی۔ اور میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اسلام کی معمولی سی بات بھی اس رنگ میں نہ انسانی کتابوں میں پائی جائے گی اور نہ الہامی کتابوں میں جس رنگ میں قرآن نے بیان کی ہے"۔ تعارف کتب مضمون کے دوسرے حصہ کے متعلق حضور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مرد اور عورت کا تعلق ایک فطری تعلق ہے۔ اس لئے اس بارہ میں تعلیم بہت مکمل ہونی چاہئے۔ لیکن ساری مذہبی کتب اس کی تکمیل سے محروم رہیں۔ صرف قرآن کریم نے اسے مکمل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حضور نے کثرت ازدواج حقوق نسواں باہمی ذمہ داریاں اور طلاق وغیرہ مسائل کا ذکر کر کے بتایا کہ تمام مسائل کے بارہ میں اسلام مکمل تعلیم دیتا ہے۔ انسان اس پر عمل کر کے اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب اور اپنے گھر کو جنت بنا سکتا ہے۔ کوئی اور مذہبی کتاب اس تعلیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ حضور فرماتے ہیں۔ " غرض قرآن کریم کا کوئی حکم لے لو خواہ وہ کس قدر ابتدائی امر کے متعلق ہو اس میں بھی اسلام کی تعلیم افضل ہی نظر آئے گی۔ نرو مادہ کے تعلقات کا مسئلہ کتنا ابتدائی مسئلہ تھا لیکن قرآن کریم نے اسے کتنا علمی بنا دیا۔ باقی کتب میں اس کا ذکر بھی نہ ہو گا۔ پس ہمارا یہی دعوی نہیں کہ قرآن میں ایسی باتیں ہیں جو اور کسی مذہبی کتاب میں نہیں بلکہ یہ دعوی ہے کہ قرآن کریم کی کوئی ایسی بات نہیں جو دوسرے مذاہب کی الہامی کتابوں سے افضل نہ ہو ۔ خواہ وہ کھانے پینے کے متعلق ہو، خواہ لین دین کے متعلق ہو، خواہ اور معاملات کے متعلق ہو۔ اس کے متعلق ہم چیلنج دے سکتے ہیں کہ کوئی عیسائی یا ہندو یا کسی اور مذہب کا پیرو کھڑا ہو اور کسی مسئلہ کا نام لیکر کے کہ اسے قرآن سے افضل ثابت کرو تو یقیناً ہم اسے افضل ثابت کر دیں گے۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى "