انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 232

۲۳۲ عرفان ِالہٰی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ بعض نبی بھائیوں کو بعد میں آ کر پہچان لیا تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ جس جس میں بھی یہ مشابہت پائی جائے گی اسے رسول کریم ﷺ نے پہچان لیا - اس میں صرف محمد ﷺ نے پہچان لیا- اس میں صرف محمد ﷺ ہی مخصوص ہیں اور انبیاء نے اپنے اندر خدا تعالیٰ کو پہچانا- مگر رسولکریم ﷺ نے اپنے ہی اندر خدا تعالیٰ کو نہ پہچانا بلکہ دوسروں میں بھی پہچانا اور اپنے زمانہ سے بہت عرصہ قبل آنے والوں میں پہچانا- اس سے بڑھ کر عارف اور کون ہو سکتا ہے- چونکہ نماز مغرب کا وقت ہو گیا ہے- اس لئے اسی پر ختم کرتا ہوں- ذکر حبیب جتنا بھی ہو حبیب ہی ہوتا ہے- اب میں دعا کرتا ہوں کہ محمد ﷺ میں ہو کر ہم بھی دنیا میں صلح اور امن قائم کر سکیں- اور جس طرح رسول کریم ﷺ نے ہر چیز میں خدا تعالیٰ کو دیکھا اسی طرح ہم بھی ہر چیز میں خدا کو دیکھیں اور پہچان لیں- (الفضل ۱۱ نومبر ۱۹۳۰ء) ال عمران:۳۲ العنكبوت:۷۰ التوبة:191 بخاری کتاب الانبياء باب مناقب المهاجرين و فضلهم سیرت ابن ہشام جلدا صفحہ ۱۳۹۶۹۳۵ مطبوعہ ۱۲۹۵ء بخاری کتاب الجهاد باب من علق سيفه بالشجر في السفر الانعام:۱۰۴ الرعد:3 بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى ويوم ”نين : فاطر:۲۵