انوارالعلوم (جلد 11) — Page 183
انوار العلوم جلد !! ۱۸۳ نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ ہندوستان کو آزادی دینے پر آمادہ ہو گا اس وقت سے مسلمان آزاد ہوں گے اور ان کا حق ہو گا کہ وہ یہ مطالبہ کریں کہ یا تو ان کے حقوق کی نگرانی کی جائے یا وہ اپنی آزاد ہستی کے برقرار رکھنے کے لئے مجبور ہوں گے کہ ہر ایک ایسے نئے نظام سے وابستہ ہونے سے انکار کر دیں جو ان کی آزادی کو کچل دینے والا ہو اور اپنے لئے خود کوئی ایسا نظام قائم کریں جس کے ماتحت وہ اپنی آزادی اور حریت قائم رکھ سکیں۔ مسلمان ایک خدا کا ماننے والا ہے وہ کبھی بھی اچھوت اقوام کا بہروپ بھرنے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔ خواہ اس مصیبت سے بچنے کے لئے اس کو کتنی ہی قربانی کیوں نہ کرنی پڑے۔ الفضل ۱۱- مئی ۱۹۳۰ء) |