انوارالعلوم (جلد 11) — Page xviii
انوار العلوم جلد ۱۰ تعارف کتب کی ادائیگی کی طرف خاص توجہ دیں اور اس میں باقاعدگی اختیار کریں تاکہ سلسلہ کے کاموں میں رکاوٹ نہ ہو۔ فرمایا کہ جماعت میں اخلاص ہے اگر عہدیدار سستی نہ کریں اور احباب جماعت کو توجہ دلائیں تو ضرور عمدہ نتائج پیدا ہوں گے۔ فرمایا کہ مالی حالت درست کرنے کی اچھی صورت وصیت ہے جو حضرت مسیح موعود نے الہام الہی کے تحت جاری فرمائی اور اسے جزو ایمان قرار دیا۔ اس طرح خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ دعوت الی اللہ کی اہمیت واضح کر کے حضور نے تحریک فرمائی کہ سارے احباب اگلے سال کم از کم ایک ایک آدمی کو احمدی بنائیں۔ اس سلسلہ میں نئے علاقوں کی طرف توجہ دیں۔ وہاں جلد اور زیادہ ترقی ہوتی ہے۔ آخر میں حضور نے فرمایا کہ :۔ ”ہمارے لئے سب سے بڑی چیز دعا ہے۔ یاد رکھو کوئی کامیابی دعا کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ اگر آپ لوگ روحانی کامیابی اور سلسلہ کی کامیابی چاہتے ہیں تو روزانہ دعاؤں میں اپنے آپ کو لگا دو۔ ہر احمدی کو چاہئے خدا تعالیٰ کے حضور گڑ گڑائے تاکہ وہ اخلاص، روحانیت اور قوت پیدا کرے۔“ (۸) فضائل القرآن (۲) جلسه سالانه ۱۹۲۸ء ۔ ۱۹۲۱ء پر حضور نے فضائل القرآن کے موضوع پر تقاریر کا ایک سلسلہ شروع فرمایا جو چھ سال تک چلتا رہا۔ ان عظیم الشان تقریروں میں آپ نے قرآن مجید کی خوبیاں بیان فرمائیں ہیں اور بدلائل ثابت کیا ہے کہ الہامی کتب میں سب سے افضل کتاب قرآن مجید ہی ہے۔ یہ تقریر اس سلسلہ کی دوسری تقریر ہے جو حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء کو قادیان میں فرمائی۔ اس میں آپ نے قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کے عقلی اور نقلی شواہد بیان فرمائے ہیں۔ فرمایا کہ سب سے آخر اور سب سے افضل ہونے کا دعوی کرنے والی کتاب کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود اپنے کمال سے یہ ثابت کرے کہ اس کے اندر وہ کچھ ہے جو دوسری کتب میں نہیں۔ کچھ خوبیاں تو سب میں ہو سکتی ہیں۔ لیکن افضل کتاب وہی کہلائے گی جو سب