انوارالعلوم (جلد 11) — Page 104
انوار العلوم جلد 11 ۱۰ فضائل القرآن (۲) بحث کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر اس کا یہ کا یہ دعوی ہی نہ ہو ہو تو اس کی افضلیت کے وجوہ پیش کرنا مدعی ست اور گواہ چست والی بات بن جاتی ہے۔ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے اپنی افضلیت کا بڑے واضح الفاظ میں دعوی کیا ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهَا مُثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ له یعنی اللہ تعالٰی نے نہایت زور طاقت اور اور قوت کے ساتھ اس کتاب کو اتارا ہے جو اَحْسَنَ الْحَدِيثِ ہے۔ یعنی ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔ یہ کس طرح کہا گیا کہ ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔ اول اس لئے کہ جب قرآن خدا تعالی کی کتاب ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ وہ دوسرے انسانوں کی کتابوں سے افضل ہے۔ اعتراض کے موقع پر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلاں کتاب الہامی نہیں بلکہ انسانی دست برد کی آماجگاہ بن چکی ہے لیکن اصولی طور پر ان کو انسانی کتب قرار دے کر قرآن کو ان کے مقابلہ میں لانا بے وقوفی ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے ایک پہلوان کے کہ دیکھو میں فلاں بچہ سے طاقت ور ہوں۔ ہاں اگر بچہ پہلوان کو آکر کہے کہ میں تمہیں گرا دوں گا آؤ تم میرا مقابلہ کر لو تو پہلوان اسے بیشک کہہ سکتا ہے کہ جا چلا جاور نہ تو میرے ایک ہی تھپڑ سے مر جائے گا۔ اس آیت میں حدیث کا لفظ جو استعمال کیا گیا ہے یہ پہلی الہامی کتابوں کے متعلق ہے۔ اور قرآن کریم کے دوسرے مقامات میں انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ ایک مقام پر فرماتا ہے ۔ فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ کے یعنی تو مجھے اور اس کو جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے چھوڑ دے۔ اسی طرح فرماتا ہے وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِ عَنْهُ مُعْرِضِيْنَ ه یعنی رَحْمَن خدا کی طرف سے کبھی کوئی نیا ذکر نہیں آتا کہ جس سے لوگ اعراض نہ کرتے ہوں۔ چونکہ انبیاء کا کلام ضرور کسی نئی شے کو لے کر آتا ہے۔ یعنی وہ حسب ضرورت آتا ہے خواہ شریعت لائے خواہ فہم لائے ، خواہ ایمان کی تجدید کے سامان لائے اس لئے اسے حدیث کہتے ہیں اور قرآن کریم أَحْسَنَ الْحَدِيثِ ہے یعنی جنس حدیث میں یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ کلام الہی میں سب سے افضل ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَباً ۔ یہ کتاب جو نازل کی گئی ہے ان تمام کتابوں سے جو اس سے پہلے نازل ہو ئیں بڑھی ہوئی ہے۔ پس قرآن کریم سے ہمیں اس