انوارالعلوم (جلد 11) — Page 101
انوار العلوم جلد !! فضائل القرآن (۲) پندرھویں۔ اس ضروریات پوری کرنے میں یکتا ہونے کے لحاظ سے فضیلت لحاظ سے بھی ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جاتی ہے کہ وہ ایسی ضرورت کو پورا کرتی ہے جسے اور کوئی چیز پورا نہیں کر سکتی۔ یہ فضیلت بھی قرآن کریم کو دوسری کتب کے مقابلہ میں حاصل ہے۔ کیونکہ وہ ایسی ضرورتیں پوری کرتا ہے جنہیں اور کوئی کتاب پوری نہیں کر سکتی۔ سولہویں۔ اس لحاظ سے بھی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لحاظ سے فضیلت ایک چیز کو دور دوسری چیزوں پر مقدم کیا جاتا ہے کہ جس ضرورت کو وہ پورا کرتی ہے وہ ایسی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے ہم کسی صورت میں بھی ترک نہیں کر سکتے ۔ کئی ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے نقصان تو ہوتا ہے مگر پھر بھی انہیں چھوڑا جا سکتا ہے ۔ لیکن بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انہیں ہم چھوڑیں تو گئے۔ قرآن کریم ایسی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے اس لئے وہ دو سری کتب سے افضل ہے۔ سترھویں۔ اس امر کے لحاظ سے حفاظت میں آسانی ہونے کے لحاظ سے فضیلت بھی ایک چیز کو دوسری پر فضیلت حاصل ہوتی ہے کہ اس کی حفاظت میں کس قدر کوشش کرنی پڑتی ہے۔ ایک ایسی چیز جسے ہم آسانی اور سہولت سے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسے ہم ایسی چیز پر مقدم کر لیتے ہیں جس کی حفاظت مشکل ہوتی ہے میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے۔ اٹھارھویں ۔ کسی چیز کی فضیلت معلوم کرنے کے لئے یہ بھی نفع کے کے لحاظ سے فضیلت دیکھا جاتا ہے کہ اس کا استعمال کسی قدر ذمہ داریاں ڈالتا ہے اور اس کے مقابلہ میں نفع کس قدر ہے۔ میں نے دیکھا کہ قرآن کریم اس لحاظ سے بھی افضل ہے کیونکہ اس کے لینے میں خرچ کم ہوتا ہے اور نفع زیادہ۔ انیسویں۔ اس لئے بھی ہر قسم کے نقصان سے مبرا ہونے کے لحاظ سے فضیلت ایک چیز کو دوسری کی فضیلت دے دی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے نقصان تو نہیں ہوتا۔ جب نقصان نہیں ہوتا تو اسے استعمال کر لیا جاتا ہے۔ مثلاً دو دوائیاں ہیں جن میں سے ایک تھوڑے نفع والی ہے مگر