انوارالعلوم (جلد 11) — Page 70
۷۰ لجنہ کے فرائض لجنہ کے یہ فرائض ہونے چاہئیں- اول دیکھیں کہ ان کے حلقہ کی ساری احمدی عورتوں کو کلمہ اور نماز آ گئی ہے یا نہیں- اس کے متعلق وہ ہر سال امتحان لیں اور رپورٹ بھیجیں- اس کام میں غفلت نہ ہو- دوم یہ کہ تبلیغ کریں- ہر جگہ جلسہ کر کے عورتوں کو بلائیں- لجنہ کو اس کی طرف جلد اور فوراً توجہ کرنی چاہئے- غیر احمدی عورتوں کو جب تبلیغ کی جائے گی اور ان کی اصلاح ہو جائے گی تو وہ اپنے مردوں کو بھی مجبور کریں گی کہ وہ احمدیت کو قبول کریں- تیسرا کام چندے کا انتظام ہے چندہ اس لئے نہیں ہوتا کہ اس سے ضروریات پوری ہوں گی- خدا کے کام رکے نہیں رہتے بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ اس سے ایمان پختہ ہو- دیکھو دنیا میں بہت سے خزانے مدفون ہیں اگر خدا چاہے تو ہو اپنے نیک بندوں کو جہاں ہزارہا غیب کے علم سے مطلع کرتا ہے وہاں انہیں یہ بھی بتا سکتا ہے کہ فلاں جگہ خزانہ مدفون ہے اسے دینی ضروریات پر صرف کرو- اللہ تعالیٰ نے بارہا مجھے غیب کی خبریں بتائی ہیں وہ یہ بھی بتا سکتا تھا- مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ایمان پختہ ہوں اور تم میں زندگی کی روح پیدا ہو- رسول کریم ﷺ نے ایک شخص سے زکٰوۃ طلب کی اس نے دینے میں عذر کیا- آپﷺ~ نے ممانعت کر دی کہ آئندہ اس سے زکٰوۃ نہ لی جائے- اس کے بعد وہ بے شمار اونٹ اور بکریاں لاتا اس سے قبول نہ کئے جاتے اور وہ روتا ہوا واپس جاتا- چندے میں زیادہ کی شرط نہیں صرف نیت نیک ہونی چاہئے- تم اپنے ایمانوں میں ترقی کرو اور جہاں جہاں اب تک لجنہ قائم نہیں ہوئی وہاں لجنہ قائم کرو- اور اپنے حقوق خود حاصل کرو- جو حقوق لینے کھڑا ہوتا ہے خدا اس کے حقوق خود دلاتا ہے- نیند سے جاگو، دین کی خدمت کرو- تا مردوں کی طرح تم پر بھی خدا کی برکات نازل ہوں اور خدا کے حضور ان افضال کی مالک بنو جن کا تمہارے آباؤاجداد کو وارث بنایا گیا- (مصباح ۵ا۔جنوری ۱۹۳۰ء) الأنبياء:اا الاحزاب:۴۱ بخاری کتاب الانبياء باب ما ذكر عن بنی اسرائیل تكمله مجمع البحار جلد ۲ صفحہ ۸۵ حرف الزاء مطبوعہ نور کشور لکھنو۔شرح مواهب اللدنیه جلد ۲ صف ۲۷۴ باب غزوة موته میں یہ \"فاحث في افواههن من التراب\"الفاظ ہیں التكوير:۵ التكوير:۶ کم التکویر:۸ الجرت:۱۴