انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 14 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 14

۱۴ ہمسائیوں کے احساسات کا جائز احترام کرنے کو تیار ہیں- اس امر کو ترجیح دی جائے گی کہ جن جن مسلمانوں کو جائز طور پر مذبح کی ضرورت ہے- ایسی شرائط کے ساتھ ان کو اجازت دی جائے کہ ان کے ہمسائیوں کو ناواجب تکلیف نہ ہو اور ایسے حالات سے ملک کو بچایا جائے جو اس کے امن کو برباد کرنے والے اور اس کی آزادی کو نقصان پہنچانے والے ہوں- اس جابرانہ رویہ کو دیکھتے ہوئے جو قادیان کے مذبح کے انہدام میں تیار کیا گیا ہے- اور جو مسلمانوں کو کھلا چیلنج ہے اور اس رویہ کو دیکھتے ہوئے جو بعض ہندو اخبارات نے اس موقعہ پر اختیار کیا ہے- میرے جذبات جس قدر متاثر ہیں- میں نے اس کا اظہار اس مضمون میں نہیں ہونے دیا- تا کہ میری اصل غرض فوت نہ ہو جائے- مگر میں امید کرتا ہوں ہوں کہ باوجود اس کے آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کریں گے کہ ایک زندہ قوم اپنی آئندہ نسل کو روحانی اور اخلاقی موت میں پڑنے کے خطرہ میں دیکھ کر انتہائی جدوجہد کرنے کے بغیر خاموش نہیں ہوگی- خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان حال سری نگر کشمیر ۹ ستمبر۱۹۲۹ء (الفضل ۲۰۔ستمبر۱۹۲۹ء)