انوارالعلوم (جلد 11) — Page 152
۱۵۲ ہو تا ہے۔اور جس طرح بارش نہ ہو نے پر کنوؤں کے پانی سوکھنے لگتے ہیں اسی طرح الہام کے نازل نہ ہونے پر فطرت کا سر چشمہ خشک ہو نے لگتا ہے۔پس باوجود اس کے کہ فطرت میں کلام مخفی طور پر موجود ہے وہ آسمانی پانی کی عدم موجود گی میں گدلا اور خراب ہو جاتا ہے اور اس پر بھروسہ کرنا کافی نہیں ہو سکتا۔ہاں جب آسمانی پانی نازل ہو تو دونوں ایک دوسرے پر گواہ ہو تے ہیں۔آسمانی پانی فطرت کے پانی کی صفائی کی گواہی دیتا ہے اور فطرت کا پانی آسمانی پانی کی صفائی پرگواہی دیتا ہے۔گویا وہ ایک چیز کے دو ٹکڑے ہیں کہ دونوں مل کر ایک وجود پوراہوتا ہے۔اور اﷲ تعالیٰ نے ایک ٹکڑا انسان کے دماغ میں اس لئے رکھا ہے کہ جب آسمانی پانی نازل ہو تو فطرت صحیحہ اس کے لئے بطور شاہد ہو۔پس کتاب مبین اور کتاب مکنون کا اتحاد کتاب مبین اور کتاب مکنون دونوں کی سچائی پر شاہد ہو تا ہے۔اور دھوکے بازوں کے دھوکہ سے بچا تا ہے اور ان میں آپس میں ایسا ربط ہے کہ جب ایک قریب ہو تو دوسری خود بخود قریب ہو نے لگتی ہے۔الہام ہو تو فطرت ابھرنے لگتی ہے جیسا کہ سورۃ انعام میں بطور کلام الٰہی کی تمثیل کے اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَھُوَالَّذِیْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجْنَا بِہٖ نَبَاتَ کُلِّ شَیْءٍ۵۱ یعنی الٰہی کلام کی مثال پانی کی طرح ہے جس طرح پانی نازل ہو نے سے سبزیاں اگنے لگتی ہیں اسی طرح کلام الٰہی کے نازل ہو نے سے ہر قسم کی قابلیتوں میں ابھار شروع ہو جاتا ہے اور وہ اپنے اپنے جوہر کو ظاہر کرنے لگتی ہیں اسی طرح فطرت کے ابھرنے سے بھی کلام الٰہیہ کھنچ آتا ہے۔جیسا کہ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔اللّٰہُ نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِہٖ کَمِشْکَاۃٍ فِیْہَا مِصْبَاحٌ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَۃٍ اَلزُّجَاجَۃُ کَأَنَّہَا کَوْکَبٌ دُرِّیٌّ یُّوقَدُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُّبَارَکَۃٍ زَیْتُوْنِۃٍ لَّا شَرْقِیَّۃٍ وَلَا غَرْبِیَّۃٍ یَکَادُ زَیْتُہَا یُضِیْء ُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْہٗ نَارٌ نُورٌ عَلَی نُورٍ یَہْدِیْ اللّٰہُ لِنُوْرِہٖ مَن یَشَآء ُ وَیَضْرِبُ اللّٰہُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ اس میں بتایا گیا ہے کہ اﷲ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے مَثَلُ نُوْرِہٖ کَمِشْکَاۃٍ فِیْہَا مِصْبَاحٌ اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَۃٍ الزُّجَاجَۃُ کَأَنَّہَا کَوْکَبٌ دُرِّیٌاس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں لیمپ ہو اورلیمپ چمکدار گلوب میں ہو جو ستارہ کی طرح چمکے۔جس کی وجہ سے اس کی روشنی کا فوکس فائدہ اٹھانے والوں پر پڑ رہا ہو۔یُوقَدُ مِن شَجَرَۃٍ