انوارالعلوم (جلد 10) — Page 550
۵۵۰ امر اس کے لئے ممکن ہے وہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی ممکن ہے وہ ایسا نبی نہیں جو انسانیت کو نظر انداز کر کے اپنے مقام کو حاصل کرتا ہے بلکہ ایسا نبی ہے جو انسانیت کو کامل کرتے ہوئے اور اس کے دروازہ میں سے گزرتے ہوئے نبی بنتا ہے اس کا ایک ہاتھ خدا کی طرف ہے جو اس کا پیدا کرنے والا اور اسے ترقیات عطا فرمانے والا ہے اور وہ اس کی برکتوں اور اس کے فضلوں کو مانگتا ہے اور دوسرا ہاتھ اپنے ہم جنسوں اور بھائیوں کی طرف ہے جنہیں وہ ہمت کرنے اور اپنے پیچھے پیچھے چلے آنے اور خدا تعالیٰ کی جنت میں داخل ہونے کا وعدہ دے رہا ہے اور کیوں نہ ہو کہ وہ کان قاب قوسین اوادنی ۶؎کا مظہر ہے- خدا کی لاکھوں کروڑوں برکتیں نازل ہوں تجھ پر اے کامل انسان جس نے ہمیں شش و پنج کی زندگی سے نجات دلا کر اس یقین پر قائم کیا کہ انسانیت تقویٰ کے خلاف نہیں بلکہ وہ تقویٰ کے حصول کا ایک ذریعہ اور خدا تعالیٰ کے وصال کا ایک موجب ہے- تیرا درجہ بلند ہو کہ تو جس قدر خدا کے قریب ہوا، اسی قدر ہمارے نزدیک ہوا- یقیناً تو ہمارا ہے اور ہم تیرے ہیں- واخر دعونا ان الحمدللہ رب العلمین (الفضل ۳۱ مئی ۱۹۲۹ء) الجامع الصغير جلد اصفحہ ۱۲۲مطبوعہ مطبع خیر یہ مصر۱۳۲۱ھ البقرة : ۲۲۳ الجامع الصغير جلدا صفحہ ۲۲ ۱مطبوعہ مطبع خیریہ مصر ۱۳۲۱ھ الجامع الصغير جلد ۲ صفحہ و مطبوعہ مطبع خیریہ مصر ۱۳۲۱ھ میں \"خیر کم خیرکم لأهله\" کے الفاظ ہیں۔يونس :۳ والنجم:۱۰