انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 316 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 316

۳۱۶ دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبرا ؤ حصہ چندہ خاص کی شرح ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب پچھلے سال سے بھی زیادہ اخلاص سے چندہ کی ترقی کی طرف توجہ کریں گے تاکہ اگلے سال چنده خاص کو بالکل اُڑایا جا سکے۔یا کم سے کم اس کی شرح کو ہی کم کیا جا سکے اور اگر ہمارے دوست سب کے سب متفقہ طور پر کوشش کریں تو یہ کچھ بعید نہیں کیونکہ ابھی بہت سے لوگ ہیں جو شرح کے مطابق چندہ نہیں دیتے یا بالکل ہی نہیں دیتے اور بہت سے لوگ ہیں جو دل سے سلسلہ کی صداقت کے قائل ہو چکے ہیں اور صرف ایک محرک چاہتے ہیں۔اگر ہمارے احباب محبت اور پیار سے ان کمزور دوستوں کو چست کریں اور وہ لوگ جو سلسلہ کی دہلیز پر کھڑے ہیں ان کو اندر داخل کرنے کی کو شش کریں اور سلسلہ کی اشاعت کے مقصد کو دل سے نہ بھلا ئیں، تو خدا تعالی کے فضل سے سلسلہ کے تمام کاموں کی راہ سے روکیں اٹھ جائیں اور وہ نہات سُرعت سے ترقی کرنے لگیں۔میں امید کرتا ہوں کہ میری اس نصیحت پر احباب اس اخلاص سے عمل کریں گے کہ ہر ایک جماعت کا چندہ عام پچھلے سال کے چندہ عام سے کم سے کم پچیس فیصدی زیادہ رہے۔اور ہر ایک جو نیک نیتی سے اس کام کے لئے کھڑا ہو گا وہ یقینا ً اس مقصد میں کامیاب ہو گا۔کیونکہ خدا تعالی کی مدد اس کے ساتھ ہوگی اور اس کی برکات اس پر نازل ہو رہی ہو نگی۔اے میرے پیارو! میں کس طرح آپ لوگوں کو یقین دلاؤں کہ خدا تعالی دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنے والا ہے۔پس پہلے سے تیار ہو جاؤ تا موقع ہاتھ سے کھو نہ بیٹھو۔یا د رکھو کہ خدا تعالی کے کام اچانک ہوا کرتے ہیں اور جس طرح اس کے عذاب یکدم آتے ہیں، اس کے فضل بھی یکدم آتے ہیں۔پس بیدار ہو جاؤ اور آنکھیں کھول کر اس کے افعال کی طرف نگاہ رکھو کہ اس کا غیب غیر معمولی امور کو پوشیدہ کئے ہوئے ہے جو ظاہر ہو کر رہیں گے اور دنیا ان کو چھپانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکے گی۔آپ لوگ اس کے فضل کے وارث ہو کر رہیں گے، خواہ دنیا اسے پسند کرے یا نہ کرے۔میں اس امر کی طرف بھی آپ کی توجہ پھرانی چاہتا ہوں کہ اس سال بعض اضلاع میں گیہوں کی فصل خراب ہوگئی ہے اور اس کا اثر چندوں پر پڑنا بعید نہیں۔پس چاہئے کہ احباب اس امر کا بھی خیال رکھیں اور اس کو پورا کرنے کی بھی کوشش کریں اور ان اضلاع کے دوستوں کو بھی جہاں نقصان ہوا ہے میں کہتا ہوں کہ لا تخش عن ذي العرش أفلاسا