انوارالعلوم (جلد 10) — Page 9
۹ آئے گا جب تم کھڑے ہو گئے۔اور زندگی کے ہر شعبہ میں کمال کر کے دکھاؤ گے۔تم کس دن کا انتظار کر رہے ہو۔کیا اس سے بھی زیادہ ذلت کے بعد اٹھوگے۔بچپن کا ایک واقعہ میں جب ان واقعات کو دیتا ہوں تو بھی اپنے بچپن کا ایک واقع یاد آ جاتا ہے۔دو دکاندار لڑ رہے تھے ایک نے ایک بٹے کو اٹھایا ہوا تھا۔اور دوسرے کو کہہ رہا تھا اب گالی دے۔وہ دو سرا دکاندار دکان میں گھس گیا اور کہا کہ دُوں گا اور دیتا جاتا تھا۔پہلا بٹا تو ہاتھ میں رکھتا تھا مگر سوائے اس کہنے کے کہ اب کے گالی دے اور کچھ کر نہ سکتا تھا۔مجھے اس وقت بھی حیرت ہوتی تھی کہ یہ منہ سے کیوں کہتاہے مار کیوں نہیں دیتا۔پس جب میں مسلمانوں کے اس قسم کے دعوے سنتا ہوں تو یہ واقعہ باوجود اپنی قباحت اور حماقت کے یاد آجاتا ہے۔عملی قوت کے بغیر محض باتیں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں اور مسلمان کی زندگی عملی ہونی چاہئے لاف و گزاف کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔کیا میں مسلمانوں کو بزدل بناتا ہوں میں دیکھتا ہوں کہ میں جب مسلمانوں کو عملی زندگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور ان میں حقیقت اسلام پیدا کرنا چاہتا ہوں اور فسادات سے بچنے کا مشورہ دیتا ہوں تو مجھے کہا جاتا ہے تُو مسلمانوں کا دشمن ہے انہیں بُزدل بنانا چاہتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ میں مسلمانوں کا دشمن نہیں بلکہ میں تو دُنیا میں کسی بھی انسان کا دشمن نہیں۔مسلمان مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔میں انہیں بزدل نہیں بنانا چاہتا ہاں یہ سچ ہے کہ میں انہیں حقیقی بہادر بنانا چاہتا ہوں جو اسلام کی عملی زندگی سے پیدا ہوتی ہے۔میں پسند نہیں کرتا کہ مسلمان باتیں بنائیں بلکہ میں کام دیکھنا چاہتا ہوں۔میں انہیں زندگی کے ہر حصہ اور شعبہ میں ممتاز دیکھنا چاہتا ہوں اور اگر حقیقی بہادری کا ان میں ثبوت نہ ہو تو کون اسے تسلیم کرے گا۔نبیوں کے دعوی ٰکو بھی کوئی بِلا ثبوت نہیں مانتا حالا نکہ وہ خدا تعالی کی طرف سے آتے ہیں۔جب ان کی یہ حالت ہے تو تمہارے دعویٰ کی کیا حقیقت ہے۔کہتے ہو تو کر کے دکھاؤ اور ہر شعبہ زندگی میں اپنے کمالات اور امتیاز کا ثبوت دو۔مجھے حیرت ہوئی اگلے دن میں نے کسی کو کہتے ہوئے سنا کہ اردو شاعری میں دوسروں سے بڑھے ہوئے ہیں۔میں کہوں گا اگر یہ صحیح بھی ہو تو یہ کس کام آئے گا۔علمی ترقی کر کے دکھاؤ تاکہ وہ علمی مقابلوں میں تمهارے کام آئے اور سروسز میں تمہیں آگے بڑھا سکے۔اب غور کرو کہ جب ہماری اپنی یہ حالت ہو تو ہم محض دوسروں پر زور ڈالنے سے کیا تسلی