انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 32

انوار العلوم جلد 10 ۳۲ مسلمانوں کی انفرادی اور قومی ذمہ داریاں تعالی محل انعام میں فرماتا ہے کہ آپ کی بعثت ان رسوم کے توڑنے کے لئے ہے۔ وہ رحمتہ للعلمین ہو کر آئے ہیں۔ پھر جو چیز رحمت کا باعث تھی مسلمان اسے چھوڑ کر وہی پھانسی اپنے گلے میں کیوں ڈالتے ہیں۔ رسول کریم کی آمد کی غرض یہ ہے کہ ان تمام فضول اور بے جا رسوم سے جنہوں نے گردنوں میں طوق ڈال دیئے تھے آزاد کر دیں اور ان زنجیروں سے نجات دلائی۔ مگر ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے یہ کس قدر شرم کا مقام ہے۔ مسلمانوں کے بہت سے قرضوں اور فضول خرچیوں کی اصلاح اسی ایک امر سے ہو سکتی ہے۔ میرے اُستاد حضرت خلیفہ اول اپنے جو دوسخا کی وجہ سے مشہور تھے اور لوگ آپ کے پاس اس غرض کے لئے آتے رہتے تھے ایک مرتبہ ایک شخص دہلی سے آیا کہ میری لڑکی کی شادی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں اس قدر روپیہ تمہاری لڑکی کی شادی کے لئے دوں گا جس قدر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کیا۔ اس نے کہا کہ میری تو ناک کٹ جائے گی۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ :۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تو نہ کئی اور تمہاری باوجود کٹ جانے کے کہ تم مانگنے کے لئے یہاں آئے ہو ایسی شادی کرتے ہوئے کٹتی ہے"۔ غرض فضول رسومات کو چھوڑ دو۔ تجارت تیری چیز ہر قسم کی تجارت ہے۔ اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے جب تک تجارتی غلامی سے نجات نہ ہو قومی آزادی حاصل نہیں ہوتی۔ تجارتی ترقی میں دوسروں کو ہم پر اعتراض کیوں ہو ۔ ہم ان کی ترقی پر کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ میں ہندوؤں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں جو مسلمانوں میں تجارت اور دکانوں کے اجراء کی تحریک کچھ عرصہ سے کر رہا ہوں ہر گز یہ منافرت یا ان کو نقصان پہنچانے کے خیال سے نہیں، میں بائیکاٹ اور پکٹنگ کا سخت مخالف ہوں۔ ابھی چند روز ہوئے کہ پنجاب خلافت کمیٹی کے ایک لیڈر لیڈر نے مجھ سے اس بارہ میں گفتگو کی میں نے صاف صاف کہا کہ پکٹنگ چھوڑ دو میں اس کا مخالف ہوں۔ میں ان سے زیادہ واقف نہیں مگر میں جانتا ہوں کہ ان کے دل میں درد اسلام ہے۔ میری تجارت کی تحریک محض قوم کی اقتصادی اصلاح اور ترقی کے لئے ہے میں اس کو ضروری سمجھتا ہوں۔ ہاں میں پکٹنگ اور بائیکاٹ کو نہ جائز سمجھتا ہوں اور نہ کبھی اس کی تائید کی ہے، میں اسے فساد کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔