انوارالعلوم (جلد 10) — Page 495
انوار العلوم جلد ۱۰ ۴۹۵ فضائل القرآن (1) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ - فضائل القرآن (نمبرا) قرآن کریم کی سابقہ الہامی کتب پر فضیلت اور مستشرقین یورپ کے اعتراضات کارڈ (فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۲۸ء بر موقع جلسه سالانه قادیان) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ اللہ تعالی کے قانون قدرت کے متعلق کوئی حد بندی کرنا یا کوئی حد بندی چاہنا انسانی طاقت سے بالا اور ادب کے منافی ہے۔ لیکن آج جس وقت نماز جمعہ کے قریب بادل گھر آئے اور تیز بارش برسنے لگی تو باوجود ضعف اور خرابی صحت کے میری طبیعت یہی چاہتی تھی کہ کم از کم جلسه سب دوستوں کے ساتھ مل کر دعا پر ختم ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی طاقتیں تو بہت وسیع ہیں لیکن بندہ گھبرا جاتا ہے۔ جب بارش تھمنے میں نہ آئی تو میں نے ایک تحریر لکھی اور دوستوں ے کہا کہ اس کی نقلیں کروا کر ابھی کمروں : ابھی کمروں میں پہنچادی جائیں۔ اس کا مضمون یہ تھا کہ بارش کی ت