انوارالعلوم (جلد 10) — Page iv
1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت المصلح الموعود خليفة المسیح الثانی کی پُر معارف تصانیف انوار العلوم کی دسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ اس جلد میں سید نا حضرت المصلح الموعود کی ستمبر ۱۹۲۷ء سے اگست ۱۹۲۹ء تک کی تحریرات اور تقاریر شامل ہیں۔ پیشگوئی مصلح موعود کے الہامی الفاظ ” وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا کا اظہار اس جلد سے بھی ہو رہ رہا ہے۔ اور ان دو سالہ تحریرات سے بھی اس نشان آسمانی کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ اس مجموعہ کی تئیس تحریرات و رات و تقاریر میں سے چھ ملک کے اہم سیاسی امور کے بارہ میں چھ سیرۃ النبی" کے موضوع پر دو قرآن کریم کے فضائل اور آیات قرآنی کی تفسیر کے بارہ میں ہیں اور کچھ متفرق موضوعات بھی شامل ہیں۔ زیر نظر مجموعہ میں دو اہم کتب شامل ہیں ایک ”حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے“ اور دوسری نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح"۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے کے عنوان سے حضرت مصلح موعود موعود ۔ نے جلسہ سالانہ دسمبر ۲۸ ۱۹۲۷ء پر تقریر کی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پندرہ کارناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حضور نے فرمایا کہ در حقیقت تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے ہزاروں ہیں اگر کوئی ان پر کتاب لکھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ منشاء پورا ہو سکتا ہے جو آپ نے براہین احمدیہ کی اشاعت کے وقت بیان فرمایا تھا کہ حضور یہ چاہتے تھے کہ اسلام اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین صد خوبیاں یعنی دلائل صداقت بیان کئے