انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 313

۳۱۳ اعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ – هوالناصر دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ (تحریر فرموده ۲۳ جون ۱۹۲۸ء) برادران! آپ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے دشمنوں کی انتہائی مخالفت کے با و جو و رسول کریم ﷺحالات کے متعلق جو جلسے کئے گئے تھے وہ تمام ہندوستان میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہر غیر متعصّب انسان نے ان کے فوائد کو تسلیم کرلیا ہے۔آپ لوگوں نے یہ بھی دیکھ لیا ہے کہ غیر مبائعین جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے ساتھ وابستگی ظاہر کرتے ہیں اور رسول کریم ﷺ کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، انہوں نے (باستثناء بعض صاحبان کے) کس جد و جہد سے ہماری نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی تائید میں جلسوں کی مخالفت کی ہے۔اس سے آپ کو ایک طرف تو یہ معلوم ہو گیا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے ہماری مدد کرتا ہے اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہو گیا ہو گا کہ غیر مبائعین ہماری مخالفت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے یہ خدا اور رسول کی مخالفت سے بھی نہیں رکیں گے۔انا لله وانا اليه راجعون؎ اے برادران! ان حالات میں آپ لوگوں پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے اسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے۔حالات بتا رہے ہیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ نیکی کے کام میں بھی آپ کے راستے میں کانٹے بچھائے جائیں گے اور بد سے بد تر سلوک روا رکھا جائے گا۔اور آپ کا یہ امید کرنا کہ جس مقصد کے لئے آپ کھڑے ہوئے ہیں اس کی ذاتی خوبصورتی لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ لے گی‘ درست نہیں۔بے شک شریف الطبع لوگ آپ کا ساتھ