انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 308

انوار العلوم جلد ۱۰ ۳۰۸ دنیا کا محسن صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَعَلَى خُلَفَاءِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یہ وہ وجود ہے جسے آج دنیا بُرا بھلا کہتی ہے اور جس کے روشن وجود کو چھپانے کی نصیحت کوشش کرتی ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمام مذاہب کے سنجیدہ اور شریف آدمی آنحضرت میم کے احسانات اور قربانیوں اور پاکبازیوں کا علم حاصل کر کے آپ کا ادب کرنا سیکھیں گے اور آپ اور آپ کو بنی نوع انسان کا محسن سمجھ کر آپ کا آپ کو اپنا ہی سمجھیں گے جس طرح کہ و وہ اپنے قومی نبیوں کو سمجھتے ہیں اور مسلمان آپ کی زندگی کے حالات معلوم کر کے آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے اور اس عظیم الشان نعمت کی جو خدا تعالیٰ نے انہیں دی ہے ناشکری نہیں کریں گے اور دین کی طرف سے بے توجہی کی بجائے دین کے احکام پر عمل کرنے کی اور عیش و عشرت کی بجائے قربانی اور دنیا کے لئے مفید بننے کی پوری کوشش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس امر کی توفیق دے۔ وَآخِرُ دَعْوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ - الانعام: ۱۶۳ ۱۶۴ نائیڈو سروجنی (۱۸۷۹ء ۱۹۴۹ء) شاعرہ اور سیاستدان۔ حیدر آباد دکن میں بارہ سال کی عمر میں میٹرک کیا۔ بعد میں کیمبرج میں تعلیم پائی۔ بچپن سے انگریزی میں نظمیں لکھنی شروع کیں۔ ہندوستانی موضوعات پر رومانی اسلوب میں انگریزی نظمیں لکھ کر انگریزی ادب میں نمایاں شاعرہ کا لوہا منوالیا ۔ اس کی شاعری میں جذبے اور فکر کا امتزاج ہے۔ ایک دفعہ اس کی نظمیں انگلستان میں گیتوں کی طرح مقبول ہوئیں۔ ہندوستان کی جد و جہد آزادی میں قومی خدمتگار کی حیثیت سے مشہور تھی۔ مہاتما گاندھی کے ساتھ عدم تعاون کی تحریک سے وابستہ ہوئی اور ملک کی سیاست سے گہرا تعلق قائم کیا۔ کئی دفعہ قید ہوئی۔ کانپور میں نیشنل کانگریس کے اجلاس منعقدہ ۱۹۲۵ء کی صدر منتخب ہوئی۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد اتر پردیش کی گورنر مقرر ہوئی ۔ اس کی بیٹی بد ما جا نائیڈو مغربی بنگال کی گوز مر رہی۔ (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۷۰۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) و الانعام: ۳۴ یونس : 12 ۲۵ بخاری باب كيف كان بدء الوحي ♡