انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 287 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 287

انوار العلوم جلد ۱۰ ۲۸۷ دنیا کا محسن جائز سمجھتے تو جب آپ نے یہ فرمایا تھا۔ اُنْصُرُ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا - اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو خواہ مظلوم تو اس وقت مسلمان حیران کیوں رہ جاتے اگر انہیں ظلم کی تعلیم دی جاتی تھی تو ان کے حیران رہ جانے کا کوئی موقع نہ تھا۔ وہ تو ایسی تعلیم کے سننے کے عادی تھے۔ لیکن وہ حیران ہوئے اور یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ انہیں روزانہ یہی تعلیم ملتی تھی کہ ظلم نہیں کرنا چاہئے اور یہی وجہ تھی کہ جب انہیں یہ کہا گیا کہ اپنے ظالم بھائی کی مدد کر۔ تو اس تعلیم کو عام تعلیم کے خلاف پا کر وہ گھبرا گئے اور اس کی تشریح طلب کی جو ایسی بے نظیر تھی کہ اس نے اخلاق فاضلہ کے لئے نئے دروازے کھول دیئے۔ اسی مساوات کی مثال کے طور پر آپ کا وہ طریق عمل پیش کیا جا سکتا ہے جو عہد کا احترام آپ معاہدات کی پابندی میں کرتے تھے۔ ایک دفعہ آپ لڑائی کے لئے جا رہے تھے۔ لڑائی کے وقت سب جانتے ہیں کہ ایک ایک آدمی کس قدر قیمتی ہوتا ہے۔ اس وقت رستہ میں دو آدمی آپ کو ملے ۔ آپ نے دریافت فرمایا ۔ کس طرح آئے ہو ۔ انہوں نے کہا اسلام لانے کے لئے آئے ہیں۔ ہم مکہ سے آئے ہیں۔ مگر وہاں کہہ آئے ہیں کہ ہم مسلمانوں کی مدد کے لئے نہیں جا رہے۔ آپ نے فرمایا ۔ یہ کہہ کر آئے ہو تو ہمارے ساتھ جنگ میں شریک نہ ہو۔ جب ان سے تم کہہ آئے ہو کہ ہم مسلمانوں کی مدد کو نہیں جا رہے تو اب ہمارے ساتھ ملنے سے وعدہ خلافی ہو جائے گی۔ پس اس سے بچو۔ یہ کیسا اعلیٰ سبق مساوات کا ہے۔ هر چه بر خود میپسندی بر دیگران میپسند ایک خالی مقولہ ہے جس پر لوگ عمل نہیں کرتے ہاں زور بہت دیتے ہیں۔ مگر رسول کریم یم نے اس پر ایسے بے نظیر طور پر عمل کیا ہے کہ اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ ذرا غور کرو ایک ہزار دشمن کے مقابلہ کے لئے آپ جا رہے ہیں اور صرف تین سو آدمی آپ کے ساتھ ہیں اس وقت آپ کو دو آدمی ملتے ملتے ہیں۔ ہیں۔ جو جو تجربہ کار کار سپاہی ہونے کی وجہ آپ کے لئے نہایت کار آمد ہیں مگر آپ انہیں جنگ میں شامل ہونے سے روک دیتے ہیں تا کہ ان کا عہد قائم رہے۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ عہد خواہ اپنے سے ہو یا غیر سے کس سے آ۔ طرح آپ اس کی پابندی کراتے تھے ۔ حتیٰ کہ جو دشمن جنگ کر رہا ہو ۔ اس کے عہد کو بھی پورا کراتے تھے۔ XXXXXXXXXX