انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 228 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 228

انوار العلوم جلد ۱۰ شائی لاکس کے قبضہ میں نہ جاسکے۔ ۲۲۸ سائمن کمیشن اور پنجاب کو نسل میرے نزدیک اوپر کی اصلاح کے علاوہ مسلمان پارٹی کو اپنا وہپ سسٹم (WHIP SYSTEM) بھی مضبوط رکھنا چاہئے۔ پچھلے تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نہ تو کوئی لائق وہپ (WHIP) ہے اور نہ اس کا کام معین ہے اور نہ اسے کوئی خاص اختیار ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وقت پر مسلمان اپنی طاقت کو جمع نہیں کر سکتے اور پراگندہ ہونے کی وجہ سے نقصان اُٹھا لیتے ہیں۔ موجودہ موقع پر اگر مضبوط رہپ ہوتا اور وہ حالات کا مطالعہ کرتا رہتا تو مسلمان پارٹی کو چار پانچ روٹر اور مل سکتے تھے۔ لیکن کام ایسے بے ڈھنگے طور پر ہوا کہ کئی ممبروں کے ووٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا کیونکہ وہ لاہور چھوڑ چکے تھے۔ ایسا ہی موقع ولایت میں پیش آتا تو ممکن نہ تھا کہ ممبر اپنی جگہ چھوڑ سکتے۔ ب ہمیں کیا کرنا چاہئے میرے نزدیک پارٹی کی اصلاح تو ہوتی رہے گی۔ ہمیں اب یہ سوچنا چاہئے کہ جو غلطی ہو چکی ہے اس کا کیا علاج کیا جائے۔ بعض لوگ اس کا علاج یہ بتاتے ہیں کہ مسلمان ممبر استعفیٰ دے دیں۔ اگر گورنمنٹ نے انہیں منتخب کیا ہوتا تو یہ تدبیر معقول کسی بھی جا سکتی تھی لیکن موجودہ حالات تو خود مسلمانوں نے پیدا کئے ہیں وہ استعفیٰ کس کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے دیں۔ اور اگر یہ خیال ہے کہ ان کے استعفیٰ دینے سے مسلمانوں کی نمائندگی مضبوط ہو جائے گی تو پہلے اس کے متعلق سوچ لینا چاہئے کہ آیا ایسا ہو گا بھی یا نہیں کیونکہ اگر ان لوگوں کے استعفیٰ دینے سے کوئی مفید تبدیلی نہیں ہو سکتی تو استعفیٰ دینا فضول ہو گا بلکہ مصر سوال یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کے استعفیٰ دینے پر مسلمانوں کو پھر ممبر منتخب کرنے کا موقع مل جائے گا۔ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہمیں تین سوالوں پر غور کر لینا چاہئے ۔ اول یہ کہ کیا انتخاب ہو چکنے کے بعد گورنمنٹ نئے ممبروں کے انتخاب کی اجازت دے گی۔ دوم یہ کہ انتخاب کو نسل سے تعلق رکھتا ہے اور کونسل کے اجلاس اب بند ہو چکے ہیں۔ وہ دوبارہ اس وقت جمع ہو گی جب سائمن کمیشن (SIMON COMMISSION) آچکا ہو گا۔ تو اس صورت میں مسلمانوں کے نمائندوں کو کون منتخب کرے گا۔ سوم یہ کہ انتخاب ممبران ساری کو نسل سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ مسلمانوں سے۔ فرض کرو گورنمنٹ نئے انتخاب کی اجازت بھی دے دے۔ اور فرض کرو کہ وہ کونسل کا اجلاس بھی کر دے تو بھی یہ سوال باقی ہے کہ جب کہ