انوارالعلوم (جلد 10) — Page xxv
انوار العلوم جلد ) 14 تعارف کتب (۱۰) دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ حضور نے یہ مضمون احباب جماعت کو مالی قربانیوں کی طرف خاص توجہ دلانے کیلئے ۲۳ جون ۱۹۲۸ء کو تحریر فرمایا۔ دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:- اے عزیزو! اب ہمارا نیا مالی سال شروع ہو چکا ہے اور جیسا کہ میں پہلے اعلان کر چکا ہوں جب تک ہمارے خزانہ کی مالی حالت درست نہ ہو جائے اُس وقت تک ہماری جماعت کیلئے ضروری ہے کہ وہ علاوہ معمولی چندوں کے ہر سال ایک خاص چندہ بھی دیا کریں تاکہ معمولی چندوں کی کمی پوری ہو سکے اور سلسلہ کے کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔“ حضور نے چندہ خاص کی ضرورت اور اس کی تفصیل بیان فرمائی اور احباب جماعت کو وقت کے تقاضا کو سمجھ کر قربانی کرنے کی تلقین فرمائی۔ مضمون کو ختم کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:- میں آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ لوگوں کے سینوں کو میری آواز پر لبیک کہنے کیلئے کھول دے اور ہر ایک جو اس اعلان کو پڑھے نہ صرف اُسے اس پر لبیک کہنے کی توفیق دے بلکہ وہ درد اور اخلاص سے دوسروں کو بھی اس طرف متوجہ کرے تاکہ خدا کے فضل کے دروازے کھل جائیں اور اس کی رحمت کی چادر ہمیں ڈھانپ لے۔ اے میرے خدا تو ایسا ہی کر۔“ (1) ”پیغام صلح کا پیغام جنگ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جب ملک بھر میں جلسہ ہائے سیرۃ النبی" کی بنیاد رکھی اور اللہ تعالی نے آپ کی اس بابرکت تحریک کو کامیاب و کامران کیا تو غیر مبائعین کی لاہوری جماعت نے حسد کی وجہ ہے اس نیک کام کی بھی مخالفت شروع کردی۔ یہاں تک کہ انہوں نے ”پیغام صلح" ۱۷ جولائی ۱۹۲۸ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا:۔ ان کا اختیار ہے کہ وہ جو چاہیں کریں صلح کریں یا جنگ کریں ہم دونوں