انوارالعلوم (جلد 10) — Page xvii
انوار العلوم جلد ۱۰ تعارف کتب پہنچا سکتا۔ اصلاح نفس کیلئے حضور نے قرآن مجید اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا هر روز مطالعہ ضروری قرار دیا۔ اس کے بغیر اصلاح نہیں ہو سکتی۔ فرمایا کہ ہر جگہ باقاعدگی سے درس جاری کئے جائیں۔ حضور نے فرمایا کہ مسلمانوں کے باہمی تعاون کیلئے بھی کوشش کرنی چاہیے اس سلسلہ میں غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:- ابھی تک مسلمانوں میں ایسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے دشمن ہیں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے ہم سے زیادہ مسلمانوں کا خیر خواہ اور کوئی نہیں ملے گا۔ جس طریق پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو چلایا ہے اور جو روح اس میں پیدا کی ہے اس کی وجہ سے ہم مسلمانوں کے اتنے خیر خواہ ہیں کہ وہ خود بھی اپنے اتنے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ جہاں اُن پر سختی ہو وہاں بھی صبر سے کام لیں۔ اگر کوئی گالیاں دے تو اس کے جواب میں گالی نہ دیں بلکہ یہ کہیں کہ ہم اس کیلئے تیار نہیں۔ ہاں مسائل پر اگر چاہو تو گفتگو کرلو۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ کہیں فتنہ و فساد نہ پیدا ہو بلکہ معمولی رنجش اور کبیدگی بھی پیدا نہ ہو کیونکہ لڑائی جھگڑے سے تبلیغ کو فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ نقصان ہوتا ہے۔ ہاں دوسروں کی جس قدر ہمدردی کرو گے اور اُن کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ گے اس قدر زیادہ ترقی کرو گے۔ = (۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے تقریر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۸ دسمبر۱۹۲۷ء کو فرمائی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارناموں کا شمار مشکل ہے۔ آپ کی