انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 106

انوار العلوم جلد 10 ۱۰۶ تقریر و پذیر ہے۔ رسول چاہئے۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کرے اسے کیوں مارنا نہیں چاہئے آپ مسلمانوں کو اس بزدلی کی تعلیم نہ دیں ایک دو خطوط جن میں پتہ درج تھا میں نے انہیں قائل بھی کیا کہ ان کی رائے غلط ہے مگر اب یہ حالت ہے کہ ان لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کا خیال بھی نہیں رہا اور وہ آپ کی ہتک کرنے والوں کے دوست بن گئے ہیں۔ ہم خود چاہتے ہیں کہ ہندو مسلمانوں میں صلح ہو اور ملک کی ترقی کے لئے ہندو مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک کرنے والی کوئی بات نہ ہو۔ کیا کوئی ہے جو اس بات کی ذمہ داری لے کہ اب ہندوؤں کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف کوئی ناپاک کتاب شائع نہ ہوگی اور اسلام پر دل آزار حملے نہ کئے جائیں گے اب نہ تو ایسے حملوں کا احتمال جاتا رہا ہے اور نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا کوئی سامان ہوا ہے پھر ہندو مسلمانوں میں اتحاد کسی طرح ہو سکتا رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پر کیوں حملہ کی جرات پیدا ہوتی ہے اور کیوں اس ناپاک فعل کے ارتکاب کی دلیری کی جاتی ہے اس کی دو وجہیں ہیں۔ ایک یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات کو ایسے بڑے طور پر پادریوں نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ غیر مسلم لوگ واقعہ میں آپ سے بغض اور نفرت رکھتے ہیں اور اکثر حصہ ایسا ہے کہ چاہے وہ منہ سے آپ کو گالی نہ دے مگر دل میں سمجھتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دنیا کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اس وجہ سے آپ کے خلاف ناپاک حملے کئے جاتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ خود مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوبیوں سے ناواقف ہونے کی وجہ سے دنیا کے سامنے آپ کی ذات کو ایسے رنگ میں پیش کرتے ہیں کہ آپ کے متعلق کسی کو محبت اور اخلاص نہیں پیدا ہو سکتا۔ اس سال میں قصور گیا تو وہاں ایک ہندو نے مجھ سے ایسی باتیں کیں جنہیں سن کر میں شرم سے پانی پانی ہو گیا۔ اس نے کہا یہ کیا بات ہے کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی جب کوئی مولوی تعریف کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ آپ زلفیں ایسی خوبصورت تھیں، آپ کی آنکھیں ایسی رسیلی تھیں، آپ کے عارض ایسے دلکش تھے۔ مذہبی تفوق کو زلفوں اور آنکھوں کی خوبصورتی سے کیا تعلق اس کے لئے مذہبی خوبیاں پیش کرنی چاہئیں۔ بات یہ ہے کہ مسلمان خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صفات سے ناواقف ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات پر جو حملے کئے جاتے ہیں ان کو دور کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ غیر مسلموں میں رسول ر