اسماء المہدی علیہ السلام — Page 444
اسماء المهدی صفحہ 444 ,, مُلْهَمْ، مُكَلَّم جو شخص دعوی کرے کہ میرے پر خدا کا کلام نازل ہوتا ہے۔پھر اس کے ساتھ صد ہانشان ظاہر ہوں۔اور ہزاروں قسم کی تائید اور نصرت الہی شامل حال ہو۔اور اس کے دشمنوں پر خدا کے کھلے کھلے حملے ہوں۔پھر کس کی مجال ہے کہ ایسے شخص کو جھوٹا کہہ سکے۔مگر افسوس ہے کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں کہ اس بلا میں پھنس جاتے ہیں کہ کوئی حدیث النفس یا شیطانی وسوسہ ان کو پیش آجاتا ہے۔تو اس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ لیتے ہیں اور فعلی شہادت کی کچھ بھی پرواہ نہیں رکھتے۔“ (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 538-537 - تمہ حقیقت الوحی ) لیکن وہ لوگ جو خدا کے نزدیک مہم اور مسلم کہلاتے ہیں اور مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف رکھتے ہیں اور دعوت خلق کے لئے مبعوث ہوتے ہیں ان کی تائید میں خدا تعالیٰ کے نشان بارش کی طرح برستے ہیں۔اور دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور فعل الہی اپنی کثرت کے ساتھ گواہی دیتا ہے کہ جو کلام وہ پیش کرتے ہیں۔وہ کلام الہی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 22، صفحہ 538۔تتمہ حقیقۃ الوحی ) وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ بُعِثْتُ لِخَيْرِكُم هِ إِنِّي مُلْهَمّ ومُكَلَّمْ (روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 223 - مجھے اللہ )