اسماء المہدی علیہ السلام — Page 289
اسماء المهدی صفحہ 289 طيب ( تذکر طبع چہارم صفحه 320) طیب نام دے کر آپ کی طرف منسوب ان تمام بُرے القاب و خطابات کی تردید کی گئی ہے جو مخالفین نے اپنی تحریروں اور فتاووں میں لکھی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس نام کو دجال کے مقابل پر بیان کیا ہے۔اور دجال کو خبیث بیان کر کے مسیح کو طیب ظاہر کیا ہے جو اس کے مقابلہ کے لئے آئے گا۔چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں: حدیث صحیح میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ الخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بهم تو آنحضرت ﷺ نے سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَّيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ فَارِسَ أَوْ رِجَالٌ مِنْ فَارِس۔پس اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آخری زمانہ میں فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک آدمی پیدا ہوگا کہ وہ ایمان میں ایسا مضبوط ہوگا کہ اگر ایمان ثریا میں ہوتا تو وہیں سے اس کو لے آتا۔اور ایک دوسری حدیث میں اسی شخص کو مہدی کے لفظ سے موسوم کیا گیا ہے۔اور اس کا ظہور آخری زمانہ میں بلا د مشرقیہ سے قرار دیا گیا ہے۔اور دجال کا ظہور بھی آخری زمانہ میں بلا د مشرقیہ سے قرار دیا گیا ہے۔ان دونوں حد بیٹوں کے ملانے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص دجال کے مقابل پر