اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 254 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 254

اسماء المهدی صفحہ 254 سلطان القلم یہ مقام ( ہندوستان ) دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلے میں۔اس لئے ہم کو چاہئے کہ ہرگز بیکار نہ بیٹھیں مگر یاد رکھو کہ ہماری حرب ان کے ہمرنگ ہو۔جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں، اسی طرز کے ہتھیار ہم کو لے کر نکلنا چاہئے۔اور وہ ہتھیار ہے قلم۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کا نام سلطان القلم رکھا ہے۔اور میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا۔“ ( تذکرہ طبع چہارم صفحہ 58 حاشیہ) حضرت نعمت اللہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کے اشعار (جن میں مہدی ہند کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں ) میں سے مندرجہ ذیل شعر لکھ کر تحریر فرماتے ہیں۔,, يد بیضا که با او تابنده باز با ذوالفقار مے بین یعنی اس کا وہ روشن ہاتھ جو تمام کے حجت کی رو سے تلوار کی طرح چمکتا ہے۔پھر میں اس کو ذوالفقار کے ساتھ دیکھتا ہوں یعنی ایک زمانہ ذوالفقار کا تو وہ گذر گیا کہ جب ذوالفقار علی کرم اللہ کے ہاتھ میں تھی۔مگر خدا تعالیٰ پھر ذوالفقار اس امام کو دے دے گا۔اس طرح پر کہ اس کا چمکنے والا ہاتھ وہ کام کرے گا جو پہلے زمانہ میں ذوالفقار کرتی تھی۔سو وہ ہاتھ ایسا ہوگا