اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 245 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 245

اسماء المهدی صفحہ 245 ژو در گوپال کشفی طور پر ایک مرتبہ مجھے ایک شخص دکھایا گیا۔گو یادہ مسکرت کا ایک عالم ہے جو کرشن کا نہایت درجہ معتقد ہے۔وہ میرے سامنے کھڑا ہوا اور مجھے مخاطب کر کے بولا کہ " ہے رو در گوپال تیری استنت گیتا میں لکھی ہے۔اسی وقت میں نے سمجھا کہ تمام دنیا ایک رو در گوپال کا انتظار کر رہی ہے۔کیا ہندو اور کیا مسلمان اور کیا عیسائی۔مگر اپنے اپنے لفظوں اور زبانوں میں اور سب نے یہی وقت ٹھہرایا ہے۔اور اس کی یہ دونوں صفتیں قائم کی ہیں۔یعنی سوروں کو مارنے والا اور گائیوں کی حفاظت کرنے والا اور وہ میں ہوں جس کی نسبت ہندوؤں میں پیشگوئی کرنے والے قدیم سے زور دیتے آئے ہیں کہ وہ آریہ ورت میں یعنی اسی ملک ہند میں پیدا ہوگا اور انہوں نے اس کے مسکن کے نام بھی رکھے ہیں۔مگر وہ تمام نام استعارہ کے طور پر ہیں جن کے نیچے ایک اور حقیقت ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 318-317 حاشیہ، تحفہ گولڑویہ )