اسماء المہدی علیہ السلام — Page 190
اسماء المهدی صفحہ 190 حَكُمْ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے آخری زمانہ کے امام کا ایک نام حکم بیان فرمایا ہے۔( بخاری کتاب الأنبياء باب نزول عیسی ابن مریم صحیح مسلم کتاب الایمان باب نزول عیسی ابن مریم۔مسند احمد ) دوسرے ناموں کی طرح اس نام میں اس زمانہ کے مذہبی اختلاف کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔یا یوں کہیئے کہ اختلافات عقائد کے زمانہ کے مجدد اور امام کو حکم کہا گیا ہے۔چنانچہ خود یہ زمانہ ایک حکم کا متقاضی ہے۔اور یہ زمانہ مدعی امامت اور حکم کی صداقت پر گواہ ہے۔چنانچہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود کو حکم کی حیثیت سے پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ اُسے قبول نہیں کرتا جس نے مجھے حكم مقررفرمایا ہے ایسے وقت میں میں ظاہر ہوا ہوں کہ جبکہ اسلامی عقیدے اختلافات سے بھر گئے تھے اور کوئی عقیدہ اختلاف سے خالی نہ تھا۔ایسا ہی مسیح کے نزول کے بارے میں نہایت غلط خیال پھیل گئے تھے اور اس عقیدے میں بھی اختلاف کا یہ حال تھا کہ کوئی حضرت عیسی کی حیات کا قائل تھا اور کوئی