اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 189 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 189

اسماء المهدی صفحہ 189 اس میں کبھی آگ نہیں تھی۔جب وہ ترقی پر ترقی کرتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی روح اس میں سکونت کرتی ہے۔اور ایک تجلی خاص کے ساتھ رب العالمین کا استویٰ اس کے دل پر ہوتا ہے۔تب پورانی انسانیت اس کی جل کر ایک نئی اور پاک انسانیت اس کو عطا کی جاتی ہے۔اور خدا تعالیٰ بھی ایک نیا خدا ہو کر نئے اور خاص طور پر اُس سے تعلق پکڑتا ہے۔اور بہشتی زندگی کا تمام پاک سامان اسی عالم میں اس کو مل جاتا ہے۔“ اپنے منظوم کلام میں حضور نے فرمایا: (روحانی خزائن جلد نمبر 3، صفحہ 35-34۔فتح اسلام ) صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 145 ، براہین احمدیہ حصہ پنجم )