اسماء المہدی علیہ السلام — Page 174
اسماء المهدی وو صفحہ 174 یہ سلسلہ بیعت محض ہمراہ فراہمی طائفہ منتقین یعنی تقوی شعار لوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کے لئے ہے۔تا ایسے مشتقموں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالے اور ان کا اتفاق اسلام کے لئے برکت و عظمت و نتائج خیر کا موجب ہو اور برکت کلمہ واحدہ پر متفق ہونے کے اسلام کی پاک و مقدس خدمات میں جلد کام آسکیں۔اور ایک کاہل اور بخیل اور بے مصرف مسلمان نہ ہوں۔اور نہ ان نالائق لوگوں کی طرح جنہوں نے تفرقہ ونا اتفاقی کی وجہ سے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا۔“ (روحانی خزائن جلد 3 ، صفحہ 561- ازالہ اوہام حصہ دوم )