اسماء المہدی علیہ السلام — Page 167
اسماء المهدی وو تحصیلدار صفحه 167 چند روز ہوئے مولوی عبد الکریم صاحب کو رویا میں دیکھا۔پہلے کچھ باتیں ہوئیں۔پھر خیال آیا کہ یہ تو فوت شدہ ہیں، آؤ ان سے دعا کرائیں۔تب میں نے اُن کو کہا کہ آپ میرے واسطے دعا کریں کہ میری اتنی عمر ہو کہ سلسلہ کی تکمیل کے واسطے کافی وقت مل جائے۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا: ” تحصیلدار۔تحصیلدار کے لفظ سے یہ مراد معلوم ہوتی ہے کہ تحصیلدار کے دو کام ہوتے ہیں۔ایک رعایا سے سرکاری لگان وصول کرنا۔دوسرے رعایا کے باہمی حقوق کا تصفیہ کرنا اور ان میں باہم عدل قائم کرنا۔اسی طرح مسیح موعود کا یہ کام ہے کہ خدا کے حق کا مطالبہ کرے اور توحید کو زمین پر پھیلا دے۔دوسرے یہ کہ حکم عدل ہو کر امت محمدیہ کو باہمی عدل پر قائم کرے۔“ ( تذکر طبع چہارم - صفحه 491)