اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 120 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 120

اسماء المهدی صفحہ 120 نے امام الزمان کی ضرورت ہر ایک صدی کے لئے قائم کی ہے اور صاف فرما دیا ہے کہ جو شخص اس حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف آئے گا کہ اُس نے اپنے زمانہ کے امام کو شناخت نہ کیا وہ اندھا آئے گا اور جاہلیت کی موت پر مرے گا۔اس حدیث میں آنحضرت ﷺ نے کسی ملہم یا خواب مین کا استثنا نہیں کیا۔جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مہم ہو یا خواب بین ہوا گر وہ امام الزمان کے سلسلہ میں داخل نہیں ہے تو اس کا خاتمہ خطر ناک ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ اس حدیث کے مخاطب تمام مومن و مسلمان ہیں۔“ س: ج: دو (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 474۔ضرورت الامام ) امام الزمان کس کو کہتے ہیں؟ اور اس کی کیا علامات ہیں؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ امام الزمان اس شخص کا نام ہے جس شخص کی روحانی تربیت کا خدا تعالٰی متولی ہو کر اس کی فطرت میں ایک ایسی امامت کی روشنی رکھ دیتا ہے کہ وہ سارے جہاں کی معقولیوں اور فلسفیوں سے ہر ایک رنگ میں مباحثہ کر کے ان کو مغلوب کر لیتا ہے۔وہ ہر ایک قسم کے دقیق در دقیق اعتراضات کا خدا سے قوت پا کر ایسی عمدگی سے جواب دیتا ہے کہ آخر مانا پڑتا ہے کہ اس کی فطرت دنیا کی اصلاح کا پورا سامان لے کر اس مسافرخانہ میں آئی ہے۔اس لئے اس کو کسی دشمن کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں پڑتا۔وہ روحانی طور پر محمد تی فوجوں کا سپہ سالار ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے کہ اس کے ہاتھ