اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 119 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 119

اسماء المهدی صفحہ 119 امام الزمان إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا“ یعنی میں تجھے لوگوں کے لئے خلیفہ بنانے والا ہوں۔ایک حدیث مبارکہ میں ارشاد ہوتا ہے: مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيْتَةً جَاهِلِيَّةً ( تذکرہ طبع چہارم صفحه 65) (مسند احمد بن حنبل جلد 5۔مسند معاویہ بن ابی سفیان حدیث 17000 عالم الكتب بیروت لبنان طبع اوّل 1998 ء4/96) حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ جو شخص اپنے زمانہ کے امام کو شناخت نہ کرے اس کی موت جاہلیت کی موت ہوتی ہے۔یہ حدیث ایک متقی کے دل کو امام الوقت کا طالب بنانے کے لئے کافی ہوسکتی ہے۔کیونکہ جاہلیت کی موت ایک ایسی جامع شقاوت ہے جس سے کوئی بدی اور بدبختی باہر نہیں۔سو بموجب اس نبوی وصیت کے ضروری ہوا کہ ہر ایک حق کا طالب امام صادق کی تلاش میں لگار ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 472۔ضرورت الامام ) مگر افسوس ہے کہ اس زمانہ میں اکثر لوگ امامت حملہ کی ضرورت کو نہیں سمجھتے اور ایک سچی خواب آنے سے یا چند الہامی فقروں سے خیال کر لیتے ہیں کہ ہمیں امام اثر مان کی حاجت نہیں۔کیا ہم کچھ کم ہیں ؟ اور یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ ایسا خیال سراسر معصیت ہے کیونکہ جبکہ ہمارے نبی ﷺ صلى الله