اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 447 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 447

اسماء المهدی صفحہ 447 شرک میں غرق دیکھ کر ، ایمان اور صدق اور تقویٰ اور راستبازی کو زائل ہوتے ہوئے مشاہدہ کر کے مجھے بھیجا ہے تا کہ وہ دوبارہ دنیا میں علمی اور عملی اور اخلاقی اور ایمانی سچائی کو قائم کرے“۔روحانی خزائن جلد پنجم صفحہ 251۔آئینہ کمالات اسلام ) ” مجھے حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ حق کے طالب ہیں وہ سچا ایمان اور کچی ایمانی پاکیزگی اور محبت مولی کا راہ سیکھنے کے لئے اور گندی زیست اور کا ہلانہ اور غدارانہ زندگی کے چھوڑنے کے لئے مجھ سے بیعت کریں۔پس جو لوگ اپنے نفسوں میں کسی قدر یہ طاقت پاتے ہیں انہیں لازم ہے کہ میری طرف آویں کہ میں ان کا غمخوار ہوں گا۔اور ان کا بار ہلکا کرنے کے لئے کوشش کروں گا۔اور خدا تعالیٰ میری دعا اور میری توجہ میں ان کے لئے برکت دے گا بشرطیکہ وہ زبانی شرائط پر چلنے کے لئے بدل وجان تیار ہوں گے۔“ روحانی خزائن جلد دوم صفحه 470۔سبز اشتہار ) تو بہ کرو اور پاک اور کامل ایمان اپنے دلوں میں پیدا کرو اور ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں میں مت بیٹھو تا تم پر رحم ہو۔یہ مت خیال کرو کہ ہم اس سلسلہ میں داخل ہیں۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر ایک جو بچایا جائے گا اپنے کامل ایمان سے بچایا جائے گا۔کیا تم ایک دانہ سے سیر ہو سکتے ہو؟ یا ایک قطرہ پانی کا تمہاری پیاس بجھا سکتا ہے؟ اسی طرح ناقص ایمان تمہاری روح کو کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔آسمان پر وہی مومن لکھے