اسماء المہدی علیہ السلام — Page 414
اسماء المهدی صفحہ 414 تبدیل الفاظ یوں کہو کہ ایسی صدی کا مسیح موعود ہی مجدد ہو گا جس میں فتنہ صلیبیہ کا جوش و خروش ہو۔تو پھر کیوں انکار ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 256-255۔ایام صلح) کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اگر یہ عاجز مسیح موعود ہونے کے دعوئی میں غلطی پر ہے تو آپ لوگ کچھ کوشش کریں کہ مسیح موعود جو آپ کے خیال میں ہے انہیں دنوں میں آسمان سے اتر آوے۔کیونکہ میں تو اس وقت موجود ہوں مگر جس کے انتظار میں آپ لوگ ہیں وہ موجود نہیں۔اور میرے دعوی کا ٹوٹنا صرف اسی صورت میں متصور ہے کہ اب وہ آسمان سے اتر ہی آوے تا میں ملزم ٹھہر سکوں۔آپ لوگ اگر سچ پر ہیں تو سب مل کر دعا کریں کہ مسیح ابن مریم جلد آسمان سے اترتے دکھائی دیں۔اگر آپ حق پر ہیں تو یہ دعا قبول ہو جائے گی۔کیونکہ اہل حق کی دعا مبطلین کے مقابل پر قبول ہو جایا کرتی ہے۔لیکن آپ یقینا سمجھیں کہ یہ دعا ہر گز قبول نہیں ہوگی کیونکہ آپ غلطی پر ہیں۔مسیح تو آپکا لیکن آپ نے اس کو شناخت نہیں کیا۔اب یہ امید موہوم آپ کی ہرگز پوری نہیں ہوگی۔یہ زمانہ گزر جائے گا اور کوئی ان میں " سے میسیج کو اترتے نہیں دیکھے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 179 - ازالہ اوہام، حصہ اوّل) یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب