اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 383 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 383

اسماء المهدی صفحہ 383 محمد مهدی و عیسی مسیح حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اگر چہ میں نے بہت سی کتابوں میں اس بات کی تشریح کردی ہے کہ میری طرف سے یہ دعویٰ کہ میں ” عیسی مسیح ہوں اور نیز ” محمد مہدی ہوں اس خیال پر مبنی نہیں ہیں کہ میں درحقیقت حضرت عیسی علیہ السلام ہوں اور نیز در حقیقت حضرت محمدمصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔مگر پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے غور سے میری کتابیں نہیں دیکھیں وہ اس شبہ میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ گویا میں نے تناسخ کے طور پر اس دعوی کو پیش کیا ہے۔اور گویا میں اس بات کا مدعی ہوں کہ سچ مچ ان دو بزرگ نبیوں کی روحیں میرے اندر حلول کر گئی ہیں۔لیکن واقعی امرایسا نہیں ہے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آخری زمانہ کی نسبت پہلے نبیوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک زمانہ ایسا ہو گا کہ جو دو قسم کے ظلم سے بھر جائے گا۔ایک ظلم مخلوق کے حقوق کی نسبت ہوگا۔دوسرا ظلم خالق کے حقوق کی نسبت مخلوق کے حقوق کی نسبت یہ ظلم ہوگا کہ جہاد کا نام رکھ کر نوع انسان کی خونریزیاں ہوں گی۔یہاں تک کہ جو شخص ایک بے گناہ کو قتل کرے گا وہ خیال کرے گا کہ گویا وہ ایسی خونریزی سے ایک ثواب عظیم کو حاصل کرتا ہے۔اور اس کے سوا اور بھی کئی قسم کی ایذائیں محض دینی غیرت کے بہانہ